ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گولارچی (نمائندہ جسارت) ویگرو گروپ پاکستان کے زیرِ اہتمام ریسرچ، ٹرائل اینڈ ٹیسٹنگ فارم گولارچی پر ایک شاندار، منظم اور معلوماتی میگا ہائی پروفائل سپر ہائبرڈ رائس ورائٹیز فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سندھ بھر سے 600 سے زائد ترقی پسند زمینداروں، 100 سے زیادہ بزنس پارٹنرز، ویگرو سیڈز اینڈ کراپ سائنسز، مڈلینڈ انٹرپرائزز، لونگ ون ہائی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیموں اور چائنیز ڈیلیگیشن نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی امیر سلطان چانڈیو تھے، جنہوں نے ویگرو گروپ پاکستان کی کسان دوست کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ویگرو گروپ پاکستان کے چیئرمین چوہدری امتیاز وڑائچ، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ چوہدری طلحہ امتیاز، ڈپٹی جنرل منیجر چوہدری اصغر وڑائچ، مڈلینڈ انٹرپرائزز کے بزنس منیجر محمد احمد رضا، لونگ ون ہائی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر غلام حیدر مہر، ڈائریکٹر ٹیکنیکل و سابق ڈی جی پیسٹ وارننگ ڈاکٹر اسلم، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ عبدالکریم مری، اور ہیڈ آف مارکیٹ ڈیولپمنٹ سندھ و بلوچستان کاشف رضا سمیت دیگر ماہرین نے کسانوں سے خطاب کیا۔پروگرام کے دوران شرکاء کو W-314 سپر ہائبرڈ رائس ورائٹیز کے ریسرچ و ٹیسٹنگ ٹرائلز کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔زمینداروں نے ویگرو گروپ کی تیار کردہ اقسام کو زبردست قرار دیتے ہوئے ان کے پیداواری معیار، قوتِ برداشت اور زیادہ پیداوار کو خوش آئند قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ ویگرو گروپ پاکستان جدید تحقیق، اعلیٰ معیار کے بیج اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کے زراعتی مستقبل کو روشن بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر سانگھڑ کیجانب سے ٹنڈوآدم میں انجمن غوری کے آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکڑوں خواتین مریضوں کو فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کو چیک اپ کرکے فری ادویات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر کے آفیسر شہاب الدین میمن کی ہدایت پر آفس اسسٹنٹ اختر سومرو کی زیرنگرانی یوسی 2 سنار گلی انجمن غوری کے دفتر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں RHS سینٹر کی انچارج کشور سلطانہ کلثوم، آسیہ پروین اور صائمہ آصف نے خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کی فری ادویات تقسیم کیں اس موقع پر انجمن غوری کے کارکن کامران اسلام غوری اور صحافی رضوان احمد نے کیمپ کا وزٹ کیا کامران اسلام نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کی خواتین کیلئے فری کیمپ ہر 6 ماہ بعد لگاتے ہیں اور اس میں پاپولیشن ویلفئیر والے ہمارے ساتھ قابل تحسین اور ہر ممکن تعاون کرتے ہیں ۔