لندن میں سعودی فضائی کمپنی کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 (WTM) میں شرکت کی جو 4 سے 6 نومبر تک لندن، برطانیہ میں منعقد ہوئی۔ یہ ایونٹ دنیا کی نمایاں ترین سیاحت اور سفری نمائشوں میں سے ایک تھا، جس میں دنیا بھر کے صنعت کے رہنما، فیصلہ ساز اور ماہرین شریک ہوئے۔سعودیہ نے اس ایونٹ میںاپنے انٹرایکٹو پویلین (اسٹینڈ نمبر S8-520) پر اپنی جاری تبدیلی کی حکمت عملی کے اہم ستونوںجیسے فضائی بیڑے اور نیٹ ورک میں توسیع،او ر مسافروںکے سفری تجربے میں اضافے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگرکیا۔ ایئر لائن نے اس موقع پر اپنی جدید ترین ڈیجیٹل ایجادات کی نمائش بھی کی جو آپریشنل کارکردگی اور سفر ی تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی تھی۔جیسے جیسے سعودیہ اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے، پاکستان اس کے لیے ایک اہم مارکیٹ کے طور پر برقرار ہے، جہاں بڑے پاکستانی شہروں اور جدہ کے درمیان پروازوں کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایئرلائن پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ انتخاب، بہتر کنیکٹیویٹی اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔