Jasarat News:
2025-11-08@01:26:26 GMT

سعودی عرب میں رماح النصر فوجی مشق مکمل ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے مشرقی سیکٹر میں ائر وارفیئر سینٹر میں مشق رماح النصر 2 کی کامیابی سے تکمیل کرلی۔ رائل سعودی ایئر فورس کے مختلف یونٹس کے فضائی عملے، تکنیکی اور معاون عملے نے مشق میں حصہ لیا۔یہ مشق یونٹوں کے درمیان تیاری اور آپریشنل انضمام کو بڑھانے کے لیے فضائیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ مشق کئی مراحل پر مشتمل تھی جس کا آغاز حصہ لینے والے طیاروں کی آمد اور تمام ہوائی عملے، تکنیکی اور معاون اہلکاروں کے لیے لیکچرز اور تعلیمی تربیت کے آغاز سے ہوتا ہے۔ اس کا مقصد شرکا کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور فضائی آپریشن کے ماحول میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی عرب سے یمن آنیوالی بس کو حادثہ، آ تشزدگی،34 جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صنعا:۔ یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 34افراد جاں بحق ہو گئے، 5مسافروںکو بچا لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بہری زندگی کو دردناک صدائیں دیتے سفاک موت کی آغوش میں چلے گئے۔

یہ بس سعودی شہر جدہ سے 46مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ صرف 5 مسافروں کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 7خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ پہلے اتر گئے تھے۔

تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ٹریفک پولیس نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • لندن میں سعودی فضائی کمپنی کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت
  • پنجاب میں افرادباہمت معذوری کے لیےموبائل ایپ کا اجرا
  • بیلجیم کے لیژ ایئرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی سے پروازیں معطل، تھوڑی دیر بعد بحال
  • سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔
  • امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
  • فلپائن: طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ‘ہلاکتیں 142ہوگئیں
  • بھارت سے افریقہ جانے والا تیل بردار جہاز صومالیہ میں قزاقوں نے قبضے میں لے لیا
  • سعودی عرب سے یمن آنیوالی بس کو حادثہ، آ تشزدگی،34 جاں بحق
  • فلپائن؛ طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، 6 اہلکار ہلاک؛ مجموعی تعداد 86 ہوگئی