سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔پیداوار بڑھانا کسان کی تباہی ہے۔ 15 روز قبل کراچی میں 500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر، آج 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ آیا۔ اس دوران شہر کی ضرورت ایرانی ٹماٹر سے پوری ہوئی مگر محدود سپلائی کے باعث قیمتیں 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔لیکن اب سندھ کا ٹماٹر آنے لگا ہے۔ سپلائی اس قدر ہے کہ 14 کلو ٹماٹر کی پیٹی آج 600 روپے کی بھی بکی ہے۔ جس میں کسان کا حصہ 100 روپے ہے۔ جو سپلائی بڑھنے کے ساتھ مزید کم ہوجائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس چکر سے نکلنے کا واحد راستہ ویلیو ایڈیشن ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ برآمدات بڑھیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس کے لیے پیداوار سے صارف تک سپلائی چین کی ہر کڑی کو توجہ چاہیے۔ وزیراعظم نے ایک سال قبل اڑان پاکستان کا منصوبہ دیا تھا۔ لیکن اسٹیک ہولڈرز اس سپلائی چین کا حصہ کیسے بنے یہ حکمت عملی ابھی آنا باقی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب مانگ لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
دو رکنی بینچ نے درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا اور اب اس کی نئی قیمت 185روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔