امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن کے میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ایک مشکوک پیکٹ پہنچنے کے بعد صورتحال خوفناک حد تک تبدیل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پیکٹ کھولنے پر اندر سے سفید پاؤڈر نکلا اور یہ پاؤڈر کئی افراد کی طبیعت خراب ہونے کا سبب بنا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک عمارت کو خالی بھی کرا دیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہی فوجی اڈہ ہے جہاں صدر، نائب صدر اور کابینہ ارکان اکثر دورہ کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے سے ایک روز قبل اسی فوجی اڈے میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
فاکس نیوز کی سابق میزبان یونان میں امریکی سفیر مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیلیفورنیا کی سابق پراسیکیوٹر اور صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی کمبرلی گویلفاؤلی یونان میں پہلی امریکی خاتون سفیر بن گئیں۔ وہ فاکس نیوز میں ایک پروگرام کی میزبانی بھی کر تی رہی ہیں۔ 56 سالہ نئی خاتون سفیر کی ایک زمانے میں ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے 29 ستمبر کو سفارتی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کے سفیر بننے کے بعد امریکا مشرقی یورپ کو یونان کی بندرگاہ کے راستے ایل این جی کی فروخت کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کے وزیر توانائی کرس رائٹ اور وزیر داخلہ ڈاؤگ برگم اسی ہفتے یونان پہنچیں گے۔