data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پولیس کی ایک ٹیم خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی اور وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم دونوں رہنما وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد کے لیے اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس انتظامیہ نے پولیس ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا اور وارنٹ کی وصولی کی تصدیق کی۔ بعد ازاں پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ ،وزیراعظم نے ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع
پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت

پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے اسپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی، شرکاء کو آئینی ترمیم کے خدوخال سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پارلیمانی رہنماؤں سے چیمبر میں الگ الگ بھی ملیں گے، اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کردی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کےپی کے ہاؤس پہنچ گئی
  • ُPTI رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • اسلام آباد پولیس سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • 27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ ،وزیراعظم نے ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • اسد قیصر، عمر ایوب، علی نواز اعوان سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت ، 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری