ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان۔فوٹو: فائل
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔
ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، پاکستان کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، مدارس کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے، یہ کہتے ہیں ہم تو علماء کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، علماء کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں کچھ نہیں ہو رہا لیکن کارکن تیاری کریں، علماء کرام کو 25 ہزار وظیفہ دینے کو مسترد کرتے ہیں، یہ 25 لاکھ بھی دیں تو ان کے کنٹرول میں نہیں آنے والے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے، افغانستان، عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کیلئے آئے ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب آیا، اس وقت حکومت کہاں گئی تھی، میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے تمہارا نہیں، پسماندہ طبقات کو اٹھاؤ ان کا خیال رکھو عوام میں بیداری پیدا کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فورتھ شیڈول فضل الرحمان نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو کہ روایتی وقت 9:30 سے 30 منٹ پہلے ہوگا۔
پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔
دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جاری رہے گا، اور پھر 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہوگا، جس کے بعد کھیل غروبِ آفتاب سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد گوہاٹی کے مخصوص موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی بہتر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔