ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔

نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو کہ روایتی وقت 9:30 سے 30 منٹ پہلے ہوگا۔

پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔

دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جاری رہے گا، اور پھر 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہوگا، جس کے بعد کھیل غروبِ آفتاب سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد گوہاٹی کے مخصوص موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی بہتر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جائے گا کا وقفہ

پڑھیں:

کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار

کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

دوحہ (سب نیوز )شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروالد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام آزاد کشمیر: وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • سال 2026ءکے سورج اور چاند گرہن کا تفصیلی شیڈول جاری
  • چھکا مار کر خود ہی آؤٹ، تسکین احمد کا ناقابلِ یقین لمحہ کرکٹ تاریخ کا حصہ بن گیا
  • پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلیے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
  • دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
  • شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کرٹ؛ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
  • وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ جاب پورٹل لانچ کر دیا