بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔
تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔
اسی دوران منی پور اور آسام میں بھی علیحدگی پسند گروہوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، اور مقامی تنظیمیں نئی دہلی کے اثر و رسوخ کے خلاف اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت متعدد علاقوں پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جن میں مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور دیگر ریاستیں شامل ہیں، اور دہائیوں سے وہاں آزادی کی تحریکیں جاری ہیں۔ تاہم، مودی حکومت نے ان آوازوں کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایئر کوالٹی رپورٹ جاری: نئی دہلی سرفہرست، لاہور آلودگی کے شکار شہروں میں شامل
اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے