بینک بھارت کا مگر وائی فائی کا نام ’پاکستان زندہ باد‘؛ مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بھارتی شہر بنگلور کے ایک بینک میں دستیاب وائی فائی کنکشن کے نام نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے نجی بینک میں آنے والے صارفین نے کب وائی فائی سے ربط حاصل کرنا چاہا تو دستیاب کنکشن کی لسٹ میں ایک نام دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
بینک کے اس وائی فائی کنکشن کا نام Pakistan Zindabad نظر آ رہا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بینک میں موجود صارفین نے پہلے تو سمجھا کہ شاید کسی نے مذاق کیا ہے مگر جیسے ہی تصدیق ہوگئی کہ یہ بینک کا کنکشن ہے اور نام پاکستان زندہ باد ہے تو انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے۔
بینک انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ آئی ٹی سیکشن کی دوڑیں لگ گئیں اور جلد از جلد نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔
سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل کے ایک رہنما نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ ملک دشمن حرکت اور کوئی بڑی سازش ہے۔
تاہم بینک افسران نے پولیس کو وضاحت دی کہ وائی فائی ڈیوائس کی مرمت کروا رہے تھے سج کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کو بھی بلایا گیا تھا اور کسی شرارتی ذہن نے نام تبدیل کردیا۔
بینک کی اس وضاحت کے بعد پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی تاہم اب تک ٹیکنیشن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
بنگلور کی پولیس تاحال "پاکستان زندہ باد" وائی فائی والے ٹیکنیشن کو ڈھونڈنے کی کوشش میں در در کی خاک چھان رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائی فائی
پڑھیں:
عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
اسلام آباد:آئی ایف ایم کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق صاف پانی اور صفائی پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے لیے ضروری ہے، پنجاب کے شہروں کو سیلاب اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
اسی طرح، خواتین کی بھرتی اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کے لیے خصوصی شکایتی ڈیسک اور تربیتی پروگرام بھی پلان میں شامل ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پروگرام مقامی حکومتوں کی مالی و انتظامی صلاحیت بہتر بنائے گا۔