بھارت 2027ء میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تیار ہے، نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے، جس میں مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ نے بھارت میں 2027ء کی مردم شماری کے لئے 11,718 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ مرکزی وزیر ویشنو نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 2027ء کی مردم شماری کے لئے 11,718.
اشونی ویشنو نے کہا کہ مردم شماری 2027ء اس سلسلے کی سولہویں اور آزادی کے بعد آٹھویں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2027ء کی مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ مردم شماری کا ڈیجیٹل ڈیزائن ڈیٹا سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستان میں مردم شماری دنیا کی سب سے بڑی انتظامی اور شماریاتی مشق ہے۔ ہندوستان کی مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔
تقریباً 30 لاکھ فیلڈ ورکرز اس یادگار کام کو پورا کریں گے، جو ملک کے لئے ضروری ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ کے لئے مرکزی پورٹل کا استعمال بہتر کوالٹی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ ڈیٹا کو انتہائی موثر اور صارف دوست انداز میں پھیلایا جائے گا، جس سے پالیسی سازی کے پیرامیٹرز سے متعلق تمام سوالات کے جوابات ایک بٹن کے کلک سے آسان ہو جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے 2027ء کی مردم شماری مردم شماری کے اہم فیصلے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی