data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک پرائیویٹ بینک کے وائی فائی نیٹ ورک کا نام اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ رکھ دیا گیا۔

واقعے کے بعد بینک میں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے اور کچھ دیر کے لیے صورتِ حال میں افراتفری پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب گووردھن سنگھ نامی شہری نے بینک کے اندر وائی فائی آئی ڈی پر مشتبہ نام دیکھ کر فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہاں ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل بینک کے وائی فائی سسٹم کی مرمت کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کو بلایا گیا تھا، جس کے بعد نیٹ ورک کا نام تبدیل ہوگیا۔ تاہم جب پولیس نے تحقیقات کے دوران اس ٹیکنیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ بینک سے جا چکا ہے اور اس کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔

پولیس نے شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم تاحال حکام کو اس شخص کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ واقعے نے مقامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے، اور پولیس نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وائی فائی

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار