data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251030-08-15
اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے گلیشئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ بدھ کوجاری اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت پاکستان سمیت 9ممالک میں شروع ہوگا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ10 برس میں منصوبوں پر3.

25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ گلیشئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس پروگرام سے1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق گلیشئرز سے نکلنے والے4 بڑے دریائی حوض، نارین، پیانج، کورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے، یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا، اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لئے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کئے جائیں گے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کے پی میں اچھی وزارتوں کیلئے 70 کروڑ  سے ایک ارب  تک کا ریٹ طے  ہو رہا : عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں، مگر پہلے ہی ان کے حصے بانٹنے کی بولیاں لگ جاتی ہیں۔  40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل اس کی ایک بڑی مثال ہے، جو خیبر پی کے حکومت کے ’’شفافیت‘‘ کے دعووں کی قلعی کھولتی ہے۔ مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جبکہ پنجاب حکومت 50 سے زائد منصوبے بالکل شفافیت کے ساتھ مکمل کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، کیونکہ پنجاب میں تمام ترقیاتی کام میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ خیبر پی کے میں نئی کابینہ کی تشکیل سے پہلے ہی وزارتوں کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں۔ اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کے ریٹ طے کیے جا رہے ہیں، جو وہاں کی سیاسی ثقافت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، وہ کرپشن کیوں نہیں کریں گے؟۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی میں اچھی وزارتوں کیلئے 70 کروڑ  سے ایک ارب  تک کا ریٹ طے  ہو رہا : عظمیٰ بخاری
  • پنجاب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
  • پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کی منظوری
  • گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
  • ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری
  • ایشیائی ترقیاتی  بینک نے گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کیلیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے تحت 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
  • گرین کلائمیٹ فنڈ نے 25 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی