data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-08-24

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل سننے کے بجائے ان کی تذلیل کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے مسلسل سندھ میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے، لیکن عوام آج بھی صاف پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سندھ صوبہ تیل، گیس، بجلی، کوئلہ اور زراعت جیسی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود نااہل قیادت کی وجہ سے سندھ کے عوام کوبھوک، بدحالی کا شکار اور بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے حکومتی کھلی کچہریوں میں وزیروں اورمشیروں کو دن کے تارے دکھا دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس صورتحال سے عوام کے

مزاج کا اندازہ کر لینا چاہیے۔کاشف سعید شیخ نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ خود کو آٹھ قوموں کا سردار کہلوانے والے جو صوبائی مشیر بھی ہیںاپنے گھر سمیت پورے ضلع کو بدامنی اور ڈاکو راج کا مرکز بنا چکے ہیں، جس کے باعث پورے ضلع کا عوام رات ہو یا دن مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔گو کہ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد اچھا عمل ہے مگر  دوسری طرف یہ حکومتی اور انتظامی ناکامی کی واضح مثال بھی ہیں۔اگر مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کیے جائیں تو پھر کھلی کچہریوں پر وقت اور پیسے کا ضیاع کیوں ہو؟ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسی اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھلی کچہریوں

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی