پاکستان سیاستدانوں ، جرنیلوں ، طاقتوروں کا نہیں عوام کاہے ، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے
تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ پاکستان سیاستدانوں ، جرنیلوں ، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت حتیٰ کہ کھیل تک کے شعبوں کو تباہ کردیا۔ ملک میں تھانہ کچہری کا نظام برباد ہے، انتخابات فارم سنتالیس کے تحت ہوتے ہیں، اختیار چند خاندانوں تک محدود ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ، نئی نسل میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جارہی ہے، منشیات کی لعنت عام ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی جہاں فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے وہیں بہتری کے لیے کاوشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے، مینار پاکستان پر تاریخی اجتماع عام سے قوم میں امید بیدار ہوئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات مان کر زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، چھوٹے کسان پریشان ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔