سابق ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ چوری، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے، پولیس نے ایف آر درج کردی ہے۔
سابق ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا گوجرانوالہ سے چوری ہوگیا، ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے۔
پولیس پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Nida Rashid Dar (@cooldar8)
کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔
ندا ڈار نے مزید لکھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بنا دیتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی آر دوج پاکستان ویمن ٹیم پالتو کتا پولیس چوری کرکٹ ندا ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر دوج پاکستان ویمن ٹیم پولیس چوری کرکٹ ندا ڈار ندا ڈار کا
پڑھیں:
برطانیہ کے بعد امریکا میں پی ایس ایل کا روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے برطانیہ کے بعد امریکا میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کیا، جس میں کرکٹ لیجنڈز نے شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیاکہ پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ 22 دسمبر کو ہوگی، جبکہ پی ایس ایل کا گیارھواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع کیا جائے گا، اور ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائےگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا آغاز کب سے ہوگا؟ محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
نیو یارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا بورڈ کا ہدف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نئی ٹیموں کی بڈنگ کا تمام عمل مکمل شفاف ہوگا اور اسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔
اس سے قبل انگلینڈ میں کامیاب روڈ شو کے بعد امریکا میں بھی پی ایس ایل کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں نیو یارک کی تقریب میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
اس روڈ شو میں قومی مینز ٹیم کے 6 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے۔
تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوئی۔
اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ تیزی سے عالمی سطح پر ایک مضبوط برانڈ کے طور پر ابھر رہی ہے اور ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ کھیل ثقافتوں کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا ذکر آتے ہی شائقین کا جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے اور کھیل مختلف قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دے رہا ہے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل اب پاکستان کرکٹ کی پہچان بن چکی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت شامل ہے، لیگ کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو نمایاں مواقع مل رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو معیاری تفریح فراہم کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں وسیم اکرم کے ساتھ سلمان علی آغا، شان مسعود اور سعود شکیل نے پینل گفتگو میں شرکت کی۔
شان مسعود نے کہا کہ ماضی میں وہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور صرف بطور شائق لیگ دیکھتے تھے، تاہم پی ایس ایل نے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی۔
سلمان علی آغا نے کہاکہ پی ایس ایل میں کھیلنے سے دباؤ میں کھیلنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، جبکہ سعود شکیل کے مطابق پی ایس ایل سے قبل وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیل چکے تھے اور اب تک لیگ کا تجربہ نہایت شاندار رہا ہے، جہاں غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: 2 نئی پی ایس ایل ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہاکہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا قیمتی موقع فراہم کر رہی ہے۔
آخر میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل روڈ شو قومی کرکٹرز کرکٹ لیجنڈز محسن نقوی وی نیوز