خسرہ کا مرض بچوں کی جان لینے لگا، محکمہ صحت خاموش
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-15
محراب پور(جسارت نیوز)خسرہ کا مرض معصوم بچوں کو نگلنے لگا، محکمہ صحت خاموش تماشائی بن گیا، نوشہرو فیروز میں کچے کے علاقوں میں صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث خسرہ کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، کچے میں شہمیر ڈیرو، بچاؤ بند، کمال ڈیرو، بکھری کے علاقوں میں اس مرض کی علامات ملی ہیں ، شمہیر ڈیرو کے علاقہ میں راجا عباسی کی دو جڑواں بیٹیاں ایمان اور حیا خسرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن راء ٹس ا?بزرور نوشہرو فیروز کے کوا?رڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق کچے میں وبائی امراض، علاج کی ناکافی سہولیات اور شہروں میں سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی، خسرہ سمیت وبائی امراض کے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں ، محکمہ صحت خاموشی چپ بیٹھا ہے سندھ حکومت، محکمہ صحت نوٹس لے،ممتاز ڈاکٹر ڈاکٹر اسد چیمہ کے مطابق خسرہ ایک خطرناک مرض ہے، تیز بخار، کھانسی، ناک بہنا، ا?نکھوں میں پانی اور سرخی (ا?شوب چشم )، اور گلے میں درد خسرہ کی علامات ہیں ، جس کے بعد چہرے سے شروع ہو کر جسم پر سرخ دانے نکلتے ہیں ، منہ کے اندر سفید دھبوں (کپلک کے دھبے) کا نمودار ہونا ا بھی یک خاص علامت ہے، یہ وائرس سے پھیلتی ہے اور سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-10
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔نادرا کی جانب سے 3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قراردے دی گئی ہے۔10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے، ’’ب فارم‘‘ پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نادرا کے مطابق پیدائش کے1 ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہو گا، مقصد فیملی ٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔