ہائبرڈ کاٹن کی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں ہائبرڈ کاٹن کی کاشت سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں ریکارڈ اضافے کے تجربات ایک بار پھر کامیاب نہ ہونے سے کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مقامی کاٹن زونز میں گنا اور چاول کی کاشت ختم ہونے اور کپاس کی روایتی اقسام کے تصدیق شدہ بہترین بیج کی وافر فراہمی کی صورت میں ہی پاکستان میں کپاس کی بحالی ممکن ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کاٹن ایئر 2025-26 میں دوران بعض کمپنیوں نے پنجاب اور سندھ کے بیشتر کاٹن زونز میں بعض سیڈ کمپنیوں اور کاشت کاروں کوکپاس کا ہائبرڈ بیج فروخت کیا تھا اور اس کی فی ایکڑ ریکارڈ پیداوار کا بھی دعویٰ کیا تھا لیکن اس کے برعکس ہائبرد کاٹن کاشت کرنے کے تجربات ملک کے کسی بھی علاقے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
کیونکہ اس کی پیداوار کپاس کے روایتی بیجوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہونے کے ساتھ اس پر وائرس کے بھی شدید حملہ دیکھنے میں آئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہائبرڈ بیج کے کاشتہ تجربات کا معائنہ کرنے والی ایک سرکاری ٹیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہائبرڈ کاٹن کی کاشت مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کاشت
پڑھیں:
پاکستان کا موسم سپریم کوالٹی زیتون کی کاشت کیلئے آئیڈیل ہے: رانا تنویر
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم اعلیٰ معیار کی زیتون کاشت کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زیتون کو اب ابھرتی ہوئی صنعت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ زیتون سیکٹر سے ہزاروں کسانوں کو منافع بخش اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ روزگار میسر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون سے خوردنی تیل کی درآمد میں کمی اور دیہی معیشت میں اضافہ ممکن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسان ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ زیتون پاکستان کی اسٹریٹجک فصل بن چکا ہے، زیتون موسمیاتی تبدیلی کا بہترین حل اور پانی کی کمی والے علاقوں کی موزوں ترین فصل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زیتون کی کاشت دیہی معیشت کو نئے روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کر رہی ہے۔ زیتون کا تیل صحت مند اور مقامی طور پر دستیاب بہترین متبادل ہے۔
رانا تنویر حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی سطح پر زیتون سے اربوں روپے کے درآمدی خراجات بچائے جا سکتے ہیں۔