کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں؛ یہی رویہ رہا تو گورنر راج ناٖفذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ؛ وفاقی وزیر رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سٹی 42: شرقپور شریف میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چیئرپرسن سہولت بازار افضل کھوکھر کے ہمراہ سہولت بازار کا افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔ اگر خیبر پختونخوا میں یہی رویہ برقرار رہا تو گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف میں چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کے ساتھ ملکر شرقپور میں قائم نئے سہولت بازار کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ عمران مارتھ اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی تمام تحصیلوں میں عوام کی آسانی اور ریلیف کے لیے بہترین سہولت بازار قائم کیے ہیں، جہاں ضرورت کی اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ پنجاب حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے اور مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اصلاحات بھی جاری ہیں۔
سیاسی معاملات پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔ اگر خیبر پختونخوا میں یہی رویہ برقرار رہا تو گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کسی دوسری جیل منتقل کر دینا چاہیے تاکہ امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی آئینی ترمیم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، پارلیمنٹ نے ہمیشہ اس کو منظور کیا ہے۔ آٹھویں ترمیم میں ضیا الحق نے پورا آئین بدل دیا تھا، جس نے ملکی سیاست کا رخ طویل عرصے تک متاثر کیا۔
رانا تنویر حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان کی فوج سخت اور شفاف احتساب کرتی ہے، اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
موٹروے ایم 5 بند
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر رانا تنویر رانا تنویر حسین نے سہولت بازار کی ضرورت کہا کہ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔