Express News:
2025-12-12@17:50:36 GMT

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن مضبوط، زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر اتار چڑھاو کے ساتھ تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 11پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 04پیسے کی کمی سے 280روپے 32پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 281روپے 36پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3فیصد رہنے، برآمدات میں بتدریج اضافے، اسٹیٹ بینک کی ایکس چینج کمپنیوں کو فنگر پرنٹ کے ساتھ چہرے کی شناخت کے دوہرے بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے احکامات اور کرنسی کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی کے ساتھ

پڑھیں:

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ5  دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 10ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • زرِِمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا
  • زرِِمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟