جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ اسکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کے لیے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور اسمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم
سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی ۔
ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے