اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو نیشنل فنانس کمیشن میں نمائندگی اور ڈویژبل پول سے فنڈز کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اور آبادی، رقبہ اور غربت کے نقاط کو سامنے رکھ کر وزیر اعظم پاکستان بہت جلد پرپوزل تیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پنجاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے طویل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر پلاننگ و مرکزی سیکرٹری جنرل نون لیگ احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیراعظم پاکستان کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، سینیئر وزیر پنجاب و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب اور گلگت بلتستان سے سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر حفیظ الرحمن شامل شریک تھے۔ نون لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طویل مشاورتی اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش تمام بڑے مسائل اور ان کے ممکنہ حل اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے تسلسل اور انتخابی حکمت عملی پر غور و خوض ہوا اور آمدہ الیکشن میں عوام کے بھرپور اعتماد کے حصول اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے تمام ترجیحات کو حتمی شکل دی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2015ء سے 2020ء کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور اس دور حکومت کو سنہرا دور قرار دیا اور گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے پہلے سے بڑھ کر وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعمیر و ترقی کا پہیہ جو 2020ء میں رکا ہوا ہے۔ اس کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی اور وسائل کو گلگت بلتستان کے عوام کی بہترین خدمت کیلئے ہر طرح کی معاونت اور وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قائد نون لیگ نے گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد میں جاری مسلم لیگ (ن) کے تمام میگا منصوبوں کی بریفننگ بھی لی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ میاں نواز شریف مارچ میں بلتستان، دیامر اور گلگت ڈویژن کا دورہ کریں گے اور تینوں ڈویژنوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی تینوں ڈویژنوں کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صدور کو ہدایات جاری کی کہ وہ آمدہ الیکشن کیلئے اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کرنے کا سلسلہ فوری شروع کر دیں۔ اہل امیدواران اور نظریاتی و پارٹی ڈسپلن کے پابند امیدواروں کو اہمیت دی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف تمام پارٹی ٹکٹ کے حصول کے امیدواران سے ملاقات کریں گے اور انٹرویوں بھی لیں گے۔ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ مرکزی پارلیمانی بورڈ اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کے قیام کیلئے پارٹی ذمہ داران کے نام مشاورت سے بھیجیں۔ اجلاس میں حفیظ الرحمن کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے امیدواران سے ٹکٹ کے حصول کیلئے صوبائی سیکریٹریٹ میں فوری سیل کا قیام عمل میں لائیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو نیشنل فنانس کمیشن میں نمائندگی اور ڈویژبل پول سے فنڈز کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اور آبادی، رقبہ اور غربت کے نقاط کو سامنے رکھ کر وزیراعظم پاکستان بہت جلد پرپوزل تیار کریں گے۔ اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود کو سامنے رکھ کر بنائے گئے پنجاب حکومت کے تمام پروگراموں کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ٹاسک فورس کے طرز پر کام کرے گی اور پنجاب کے تمام کامیاب پروجیکٹ کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عملدرآمد کیلئے معاونت کرے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو سامنے رکھتے ہوئے وسائل کی فراہمی کے ساتھ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے انسانی خدمات اور ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے  وفاقی حکومت وسائل اور پنجاب حکومت تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے 100 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو سراہا اور ہینزل پاور پراجیکٹ، عطاء آباد پاور پراجیکٹ، ہرپو ریجنل گریڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی گزارش پر پنجاب حکومت کی طرف سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام، جس کو بند کر دیا گیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دوبارہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے گلگت بلتستان کے عوام گلگت بلتستان نواز شریف نے بنانے کیلئے پنجاب حکومت حفیظ الرحمن کیلئے تمام کے عوام کی کو سامنے مسلم لیگ کریں گے کے حصول گی اور کرے گی

پڑھیں:

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ”(targeted subsidy) بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ۔ جس کے تحت اب صارفین کو اپنی شناخت اور گھریلو معلومات کی تصدیق کرنا ہوگی۔

صارف جب کیو آر کوڈ اسکین کرتا ہے تو اسے ایک آن لائن پورٹل پر لے جایا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر شناختی کارڈ ، موبائل نمبر اور بجلی کے میٹر کی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق مکمل کی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے نام پر موجود متعدد میٹرز کو چیک کرنا ہے ۔ یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والا صارف واقعی مستحق ہے یا نہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس عمل میں نادرا ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے حاصل معلومات کو ملا کر صارف کی معاشی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یعنی اب سبسڈی صرف بجلی کے استعمال پر نہیں بلکہ گھرانے کی مجموعی صورتحال پر دی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ زرعی اور گھریلو شعبے کو 527 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے۔

حکام کے مطابق کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری طرف اس نئے نظام پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا صارفین کا ذاتی ڈیٹا محفوظ ہے؟ اور کیا تصدیق نہ کرنے کی صورت میں سبسڈی ختم ہو سکتی ہے؟

مزید پڑھیں:کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف

ادھر حکومت نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جعلی کیو آر کوڈز اور لنکس سے محتاط رہیں ۔ کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف