آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی آج پھر اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچے مگر پولیس نے ان کو ناکے پر روک لیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا۔آج پولیس نے یہاں بیرئیر کھڑا کیا ہے۔کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہاپرسوں بانی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہیں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کے ساتھ ایسے رویے سے کیا پیغام جائے گا۔بانی کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں ان پر واٹر کینین استعمال کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے الزام لگاتے ہوئے کہا پنجاب کی جعلی وزیر اعلی کے احکامات پر یہ سب کیا گیا۔بانی اور انکی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے۔بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ یاد رکھا جائے گا۔یہ لوگ تصدیق شدید چور ہیں۔جب ہماری حکومت آئے گی اسکا حساب کتاب کیا جائے گا۔ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس عمران خان کیا جائے۔یہ 1947 سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں۔
نو اپریل 2022 سے انکا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی سے عشق کرتے ہیں۔صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ مذاکرات کریں۔یہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ہمارا پاکستان ہے۔
ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔یہ کون ہوتے ہیں ہمیں بتائینگے کس وقت تک بیٹھنا ہے کس وقت تک نہیں۔مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے۔ہم محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے اگر کسی معاملے پر انکو سزا ہوئی ہے یہ انکا اندرونی معاملہ ہے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
سہیل آفرید ی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی یہ ہے نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے۔ہمارا کسی سے کوئی بغض نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔میرا اپنے لیڈر سے ملنے آتا ہوں یہ میرا جمہوری حق ہے۔میرا پاسپورٹ انہوں نے کنٹرول لسٹ پر ڈالا ہوا ہے۔
وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی ایک بار پھر نامراد اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلی کے پی کے کو دسویں بار بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائی گئی ۔وزیر اعلی سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ پر داہگل کے قریب سے واپس کر دئے گئے داہگل کے قریب پولیس ناکے سے وزیر اعلی کے پی کے کو واپس روانہ ہونا پڑا
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی وزیر اعلی کے ایک صوبے
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔