(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو16 دسمبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمشین نے سابق اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی اہلیہ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیاہے۔
الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پرسماعت 16 دسمبرصبح دس بجے ہوگی۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس بھی سماعت کیلئے مقررہوگیاہے،الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد

—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا۔ 

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پُرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتِ حال بلدیاتی انتخابات انعقاد کے لیے سازگار نہیں، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد
  • وکیل کے سسر کا انتقال، الیکشن کمیشن میں سہیل آفریدی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی(سہیل آفریدی)
  • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، سہیل آفریدی