کراچی:

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے خطرات میں گھرے تین کمسن بچوں کو تحویل میں لے کر ملیر میں شیلٹر ہوم منتقل کردیا، اسی گھرانے کے 10 سالہ چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جسے والد نے پیسوں کے عوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والوں کے حوالے کردیا۔

مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے ایک خاندان سے ہے بچوں کا والد امان اللہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا اور مسلسل غیر حاضری پر اسے محکمہ پولیس نے نوکری سے نکال دیا تھا، وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ تین مہینوں سے بچوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر مقیم ہے۔

اس کی 14 سالہ بیٹی ایشا سمیت تمام بچے بھی اتنے عرصے سے سردیوں میں کھلے آسمان کے تلے فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ 

اس عرصے کے دوران مذکورہ خاندان کے پاس کھانے کے پیسے بھی ختم ہوگئے اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی، جس کے باعث بچوں کی والدہ صنم نے مجبور ہوکر  زینب مارکیٹ صدر کے قریب بھیک مانگنا شروع کردیا۔ اس طرح وہ گزشتہ ایک، ڈیڑھ ماہ سے بھیک مانگ کر اپنے چار بچوں کا پیٹ پال رہی تھی۔

خیال رہے کہ بچوں کی ماں فالج کی وجہ سے خود ایک معذور خاتون ہے اور ویل چیئر پر پریس کلب سے  زینب مارکیٹ تک آتی جاتی ہے۔

اس دوران بچوں کے سفاک باپ نے اپنے دیگر اخراجات پورے کرنے کی خاطر اپنے 10 سالہ بیٹے کو چند ہزار روپے کے عوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والے ایک خاندان کے حوالے کردیا۔ وہ بچہ تقریباً تین ہفتوں سے بھیک مانگنے والے لوگوں کے پاس ہے، اس کی والدہ کے مطابق انہوں نے اس عرصے میں اپنے بچے کو دیکھا تک نہیں کیونکہ وہ دن اور رات ان ہی لوگوں کے پاس رہتا ہے۔

اس صورتحال میں مذکورہ خاندان کے دیگر بچوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس ٹربیون کی نشان دہی پر صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود میر طارق تالپور نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری طور پر بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت کی، ان کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ایک ٹیم نے تین بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ 

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر میر طارق تالپور نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ ان کا اسٹاف جلد ہی چوتھے بچے تک بھی پہنچ جائے گا اور انہیں بھی اپنی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیلٹر ہوم منتقل کر تحویل میں لے کر بچوں کو

پڑھیں:

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟