Daily Mumtaz:
2025-12-11@09:07:51 GMT

عظمیٰ گیلانی نے ٹیلی وژن چھوڑنے کی جذباتی وجہ بتا دی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

عظمیٰ گیلانی نے ٹیلی وژن چھوڑنے کی جذباتی وجہ بتا دی

پی ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے اپنے کیریئر کے عروج پر ٹی وی چھوڑنے کی اصل اور جذباتی وجہ بیان کر دی۔

عظمیٰ گیلانی پاکستان کے کلاسک ڈراموں کی پہچان رہی ہیں، ان کے مقبول ترین ڈراموں میں درجنوں شاہکار شامل ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

ان دنوں عظمیٰ گیلانی پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے ساتھی فنکاروں سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں، حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی بار کھل کر بتایا کہ انہوں نے شوبز کو کیوں چھوڑا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ گیلانی نے بتایا کہ اشفاق احمد صاحب نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ تم بہت گہرا پیار کرنے والی ہو، تم اپنے بچوں سے اتنی محبت کرتی ہو تو اُنہیں چھوڑ کیسے پاؤ گی؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی محبت نے مجھے آسٹریلیا جانے پر مجبور کیا، یہ میری سب سے بڑی قربانی تھی کہ اپنے کیریئر کے عروج پر میڈیا چھوڑ کر بچوں کے پاس چلی گئی، میں نے سوچا اگر زندگی کے صرف دس سال بھی رہ جائیں، تو میں اپنے بچوں سے صرف چند دن ہی مل پاؤں گی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ہمیشہ اُن کے ساتھ رہوں۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد حالات بہت خراب ہو گئے تھے اور میرے چچا نے چھ بچوں کی پرورش کے لیے فوج چھوڑ کر دوسری ملازمت اختیار کی، میں نے اپنی شادی کے لیے رشتے کے لیے اس لیے ہاں کی کہ چچا کی مالی ذمہ داری کچھ کم ہو جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس،اے آئی جیز، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز کی جانب سے شہروں میں نصب کیمروں اورTRACSسسٹم کے نفاذ کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع ٹھٹہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت مراکز قائم ہوچکے ہیں۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ چند روز میں سہولت سینٹرز کے عملے کو تربیت فراہم کردی جائے گی،  ایس فور {S4} منصوبے کے تحت نصب کیمروں سے حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز پہلے ہی کیا جاچکا ہے جبکہ تمام اضلاع سے موصول کیمروں اور آلات کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

پی ڈی آئی ٹی نے بتایا کہ 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اوردیگرخلاف ورزیوں کی شناخت کرسکتے ہیں، بقیہ اضلاع میں نصب کیمرے آئندہ چندروز میں اپ گریڈ کردیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز اپنے اضلاع میں TRACS کے نفاذ سے قبل بھرپور آگاہی/تشہیری مہم چلائیں۔ اسٹیک ہولڈرز،میڈیا،ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو اعتماد میں لیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل اور قوانین سے  متعلق  آگاہی اجلاس اور ملاقاتیں کی جائیں۔بغیر ہیلمیٹ، بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام سے متعلق عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کے تاریخی شہر ’فاس‘ میں 2 عمارتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق
  • شمالی وزیرستان:مدرسے کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق
  • شو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، پاکستان آئیڈل کے کنٹسٹنٹ کے ججز پر سنگین الزامات
  • سوئٹزرلینڈ: تین لاکھ لیگوکے اینٹوں سے ترتیب دیا گیا میورل
  • انسانوں پر کام کی جگہ پر نظر انداز ہونے کا جذباتی اثر
  • کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • ایل این جی ایکسپورٹ کا آغاز: پاکستان کا بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑا قدم