2025-05-27@19:32:15 GMT
تلاش کی گنتی: 47977
«معیشت کا»:
ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات پر بالآخر مصالحت کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکا سے مذاکرات میں مصالحت کے لیے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اب تک بات چیت جاری رہنے کا مطلب ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران پرامن ایٹمی توانائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا کا ارادہ ایرانیوں کو ان کے پر امن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے، تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لیے چیلنج بن جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این کو بتایا کہ اگر مقصد...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 8 ممالک میں 6 جو کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔...
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا سکینڈل آیا، کوئی انکوائری نہیں، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جوابدہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے، کارروائی ہونی چاہئے، علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیراعلیٰ نے گندی سیاست کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاک فوج...
سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی 28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر، 28 مئی 2025 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا میں آج کے دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے دِل کی گہرائیوں سے پوری قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارک دیتا ہوں۔ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 'یومِ تکبیر' اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں ، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔ فتح مبین سے...
مئی کے مہینے میں پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ بشمول فضائی فرنٹ پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے پروٹوٹائپ ایڈوانس فائٹر جیٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک جدید لڑاکا جیٹ پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دی جس کا مقصد مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی میں حزیمت اٹھانے کے بعد اسلحے کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد...
وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
علامتی تصویر۔ کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں موجود تھا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار زین سلطان آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ محظور علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور تھا جس نے تین فائر کیے، ٹریفک پولیس اہلکار کو دو گولیاں لگیں، تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت وزیراعظم نریندرمودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں...
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر حالیہ روسی حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی پرامریکی صدر برہم ہیں، امریکی صدر رواں ہفتے روس پر ممکنہ نئی پابندیاں لگا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کے کیف پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے "خوش نہیں" ہیں، پیوٹن کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر میں نہ ہوتا تو روس کے کیساتھ بہت برا ہو چکا ہوتا۔ٹرمپ نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ "اسے کیا ہو گیا ہے.؟ وہ بہت سے لوگوں کو مار...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سہ ملکی دورے کے سلسلے میں آذربائجان پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم اپنا 2 روزہ دورہ ایران مکمل کر چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ایران کے پُرامن سول جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کو فروغ دینے...
اگر آپ پاکستان سے کسی یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر اٹلی بہترین انتخاب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جس سے یہ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس میں شینگن ویزا کی منظوری سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی پاکستان سمیت دنیا بھر سے ویزا کے خواہشمندوں کے لیے سازگار ثابت ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اٹلی کا قلیل مدتی شینگن ویزا ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ منظوری کی شرح زیادہ ہے۔تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار خالصتاً ویزا کی درخواست...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔ ’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔ خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں...
شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر محنت کش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کے سامنے گٹر کا ڈھکن نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے بچہ اندر گرا اور جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جمع ہوئے جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا اور سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی بچہ علی چپس فروخت کرتا تھا اور وہ کام کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے...
راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی حوصلہ شكنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا حكومت كى طرف سے ارسال کردہ "امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025ء" اور قومی اسمبلی کی طرف سے پاس کردہ " کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل" غیر اسلامی قرار دے دیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس...

حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں، جے یو آئی
ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی پالیسیوں کو شفاف، جامع اور ترقی پر مبنی یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے سٹیل کی صنعت کی مدد کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے’ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے اور غیر دستاویزی معیشت کو نظام کے تحت لانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔وفد نے وزیر خزانہ کو سٹیل...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کی صحت کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے برونائی کے سلطان کیلئے جلد صحت یابی اور تندرستی کے لیے دعا کی صدر مملکت نے کہا میری دعائیں اور نیک تمنائیں برونائی دارالسلام کے سلطان اور عوام کے ساتھ ہیں،
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام...
لاہور: جنوبی افریقہ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے بندروں کی تحویل، دیکھ بھال اور محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں کیس کی سماعت جمعرات کو متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ سے غیرقانونی طور پر لائے گئے بندر رواں برس جنوری میں کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تحویل میں لیے تھے، جن کی مجموعی تعداد 24 تھی، کسٹمز کی کارروائی کے بعد یہ بندر جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم اے سی ایف کے حوالے کیے گئے، تاہم منتقلی کے دوران دو بندر ہلاک ہوگئے تھے۔ جانوروں کے حقوق کے وکیل التمش ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ مقدمہ پاکستان میں جنگلی جانوروں کی نجی ملکیت، غیر فطری ماحول...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے لئے تر نوالہ نہیں پاکستان نے پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چٹوا کر پوری دنیا میں اپنے وجود کو تسلیم کرا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ملتان کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، ملک حیدر عثمان، ایم رمضان خالد جوئیہ، ملک سجاد حیدر میتلا، سید حنفیہ عباس بخاری، امتیاز مرالی، حافظ محمد شعیب قریشی، سیدہ میمونہ شیر زمان، وسیم ممتاز، ملک اکرم بھٹی، اجمل کانجو، بلال ابرار آرائیں، سید ضیا حیدر زیدی، عرب حسن، زوہیب حسن، آصف اقبال اور ذوالکفل نے...
علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا (کے پی)کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلی...

اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی
جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی...
فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباؤ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 4 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ ذی الحج کے...
ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان اسلام آباد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔ چاند دیکھنے کے لیے زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچے جہاں انہوں نے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات...
قررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و...
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہم نے لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا ہے۔ سلمان علی آغا نے کہاکہ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کا ہمیشہ کردار رہا ہے، ہم بیک اپ تیار کرنے کے لیے نئے لڑکوں کو موقع...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔ وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔...
روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ، گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا بجٹ کے دن تنخواہوں میں اضافہ ہوا توڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کو اسی جلسے میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ورنہ وہ بھی دھرنے میں ساتھ ہوں گے وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی جبکہ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اگلے ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیر برائے پارلیمانی امور و چیف وہیپ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کا اہم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...

بھارت سے کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان الہام علیوف سے اظہارِ تشکر
آذربائیجان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات— تصویر بشکریہ فیس بک آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے...

وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار
سٹی 42:، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف...
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5جون کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق بدھ 4 جون یوم ترویہ، اور جمعرات 5 جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحی کا پہلا روز جمعہ 6 جون کو منایا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت 3 خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کا اعلان کر دیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے...
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد اب عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحج 28 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ اور اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ سعودی عرب کے علاقہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں ذوالحج کا...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلیٰ نے گندی سیاست کی، پاک فوج کی فتح پر سوشل میڈیا پر مہمات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پناہ ملتی ہے۔ ان کا...
سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ، 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا تاہم پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیان، پُرامن احتجاج پر ریاستی تشدد اور صوبائی حکومت کی کرپشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، اشتعال انگیز اور ملکی سلامتی کے خلاف خطرناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کا یہ کہنا ’ہمارے پاس بھی اسلحہ ہے، اگر ریاست نے استعمال کیا تو ہم بھی کریں گے۔‘ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اور صوبائی فنڈز پی ٹی...
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔ یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا...
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو پاکستان بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 28 مئی بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 3 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات...
اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا۔ کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔ کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز مسترد کردی۔ کونسل نے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خلع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر میڈیا رپورٹنگ غیرذمہ دارانہ تھی، اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالتی فیصلوں کی محتاط رپورٹنگ پر زور...
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ سلطنت میں عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ عمان اور پاکستان سے پہلے 3 اسلامی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا...
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی جبکہ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اگلے ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور و چیف وہیپ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ،وزارت قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران سمیت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اے جی ای جی اے) کے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ سمیت گرینڈ الائنس کے دیگر عہدے دار شریک ہوئے۔ اجلاس میں سرکاری...
کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد...
بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیکر فوری رہائی کا حکم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے سینئر رہنما اظہر الاسلام کو 1971 کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات سے بری کردیا۔ خیال رہے کہ اظہر الاسلام 2012 سے زیرِ حراست تھے جب کہ انہیں سزائے موت 2014 میں سنائی گئی تھی۔ یہ کیس سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں ایک بہت اہم اور حساس کیس سمجھا جاتا تھا لیکن سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے اس ہائی پروفائل کیس کا رخ یکسر بدل دیا۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں طویل طلبا تحریک کے نتیجے میں گزشتہ برس اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے...
پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟...
تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ریجینل صدر محمد حسن، علمائے کرام سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس اراکین و محبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے دور حاضر میں آئی ایس او کی پاکستان میں خدمات پر روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا...
یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا28مئی یوم تکبیر کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔یومِ تکبیر ہمارے قومی اتحاد، سائنسی قابلیت، اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار...
انہوں نے منگل کے روز اپوزیشن کی ایک قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات پر قرارداد لانا قبل از وقت ہے اور وفاق سے آنے والے معدنیات ایکٹ پر محکمہ قانون میں کام ہو رہا ہے، جبکہ کے پی کے حکومت کی کابینہ نے معدنیات ایکٹ کی باقاعدہ منظوری بھی دی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ابھی یہ مرحلہ آیا ہی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ وفاق نے معدنیات کا ایکٹ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی بجھوا دیا ہے، یہ ایکٹ اس وقت محکمہ قانون کے پاس ہے اور محکمہ قانون اس بل کا جائزہ لے رہا ہے، اس کے بعد حکومت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 7 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا اعلان چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ اس سے قبل ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا...
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تاہم خود کمپنی کے جاری کردہ شیڈول سے واضح ہو رہا ہے کہ 2 ہزار 127 میں سے 651 فیڈرز پر باقاعدہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کراچی کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت جھیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد اس وقت شدید گرمی اور بجلی کی طویل اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے مگر کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہو پائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوپائی، اجلاس میں سن بلوغت اور 18 سال کی حد پر مختلف حوالوں سے غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کونسل معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر متفق ہے، اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نکاح سے متعلق سماجی، معاشرتی اور شرعی نکتہ نگاہ کا جائزہ لیا جانا...
خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی۔ پاکستان، سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ذی الحج کا چان دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہیں۔ ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور، کراچی اور پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو تینوں صوبوں سے کسی علاقے...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی 17 ہزار سے زائد این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں بریفنگ میں بتیا گیا کہ اس وقت ملک میں 18ہزار سے زائد این جی اوز کام کررہی ہیں ان میں سے 1ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے این جی اوز کے حوالے سے قومی فریم بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ قائمہ کمیٹی کو فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی...
حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری اجلاس اب وادی کے سیاحتی مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار حکومت کا کابینہ اجلاس سرینگر یا جموں سے باہر، جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے کلب پارک میں منعقد کیا گیا۔ اس تاریخی اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کی، جس میں تمام وزراء، محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع اننت ناگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پہلگام کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور ہوا۔ وزیراعلٰی نے...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینےکے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔ بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک، بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کےلیے سفارتی کمیٹی کی دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا۔ وزیراعظم کے تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، واشنگٹن میں وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے طے کی گئی ہیں۔ وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے...
ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں۔ کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 15 منٹ ہے اور اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریباً 24 گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ سپارکو کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر گیارہ گھنٹے ہوگی۔ یکم ذی الحجہ 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔...
پنجاب اسمبلی میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولتوں میں اضافے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرار داد ایوان میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں بریسٹ کینسر کےمریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قرار داد کے مطابق اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بریسٹ کینسر کے علاج و معالجہ کے لیے جدید مشینری کی بھی قلت ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 13 سال پرانے مقدمے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 29 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہوں کو بھی پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں طلب کرلیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے، تفتیشی افسران کے نہ آنے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرانے مقدمہ پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈائریکشن بھی جاری کر...
—فائل فوٹو اسلام آباد میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان ہو گا، زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی یا 7 جون کو؟دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں، آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام آباد میں بادل اور آندھی کی وجہ سے مطلع بالکل صاف نہیں ہے اور...
اسلام آباد سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے ہوائی اڈے کی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد میں اسکاٹ گورڈن میکڈونلڈ گولڈن (سیکنڈ سیکریٹری و قونصل)، مسٹر ولی محمد (مینیجر قونصلر و پاسپورٹس) اور مسٹر ناصر عباس (اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر) شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا اسکردو سمیت تمام ایئرپورٹس پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کا حکم ایئرپورٹ مینیجر نے افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا جن میں آفیسر کمانڈنگ (اے ایس ایف)، انچارج میڈیکل اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد سیاحوں، خصوصاً آسٹریلوی شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور حفاظتی انتظامات سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔ وفد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہارجاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا، پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس...
اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نمازمغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی۔ مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا جائے گا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس منگل کے روز سٹی کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، کونسل اراکین کے مطالبے پر بلائے گئے اس اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر کونسل / وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، پارلیمانی لیڈرز ، واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئرز اور اراکین...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی...
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کی فیصلہ سازی میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران ساری فیصلہ سازی میاں نواز شریف کی رہنمائی سے کی گئی، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں میاں نواز شریف کی رہنمائی میں کام کر رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
ڈھاکہ: بنگلادیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عدالت نے سزائے موت کےقیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔ اظہر الاسلام 2012سےقید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اظہرا الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد حکومت کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان افراد میں سے جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کو گزشتہ دور حکومت میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ اظہر الاسلام کے وکیل کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ...
سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبر بھی شریک ہیں ، رویت ہلال کمیٹی نماز مغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی زونل کمیٹی کا کراچی میں اجلاس شروع ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی کے محکمہ موسمیات میں رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ،اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلفی کررہے ہیں ،اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ ، نیوی اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں ، اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز؛...
سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا، فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن عدالت میں 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین ودیگرملزم فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے نادیہ حسین ودیگر کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا۔سرکاری وکیل نے کہا ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔ وکیل محمد فارق کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین کا کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایاجارہا، ان کاقصور صرف یہ ہے کہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہیں۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان سے آنے والے اس وفد نے چینی نائب وزیر خارجہ لیو بن سے پیر 26 مئی کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟ اس ملاقات میں اطراف نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں چین اور صوبہ بلوچستان کے مابین تعاون اور سلامتی کے معاملات بھی شامل تھے۔ سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت چین پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور یا سی پیک نامی منصوبے پر...
عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے...
کورنگی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں آہوں...
جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ فن لینڈ کے شہر تُرکو میں گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جنھوں نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر سب سے پہلے آواز اُٹھائی ہو لیکن اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہوں کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ رہا ہے وہ نہ...

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )عید الاضحی کی آمد سے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،ویٹرنری سپیشلسٹ کی بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے مطابق مویشی منڈی میں صرف صحت مند تندرست جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی بیوپاری روزانہ کی بنیاد پر کوڑے دان خالی کریں گے ،اور بچا ہوا چارا منڈی میں نہیں رکھا جائیگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ کوڑے...
محکمہ داخلہ پنجاب کی زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 سے 2024 کے دوران غائب ہونے والے سامان کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے اسلحے کی عدم موجودگی بارے میڈیا رپورٹ پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ...
محکمہ تعلیم سندھ نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری تقریبات، اجلاسوں اور دیگر مواقع پر اجرک، ٹوپی یا کسی بھی قسم کے تحفے پیش کرنے کی روایت کو فوری طور پر بند کریں۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بچوں سے مہمانوں کا استقبال کرانے کا عمل بھی ختم کیا جائے۔ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا اور کسی قسم کی رعایت کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10- گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار، مقدمہ درج ہوگا گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت ٹریفک جام کی پیشگی نشاندھی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے، ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، عالمی مالیاتی ادارے نے صرف خیبرپختونخوا صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے...
بہت زیادہ سن اسکرین کے استعمال کی وجہ سے وٹامن ڈی کی شدید کمی کی شکار ایک چینی خاتون کو ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟ چین کے شہر چینگدو میں ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 48 سالہ مقامی خاتون کے غیر معمولی کیس کی اطلاع دی ہے جسے بظاہر صرف اتفاقیہ طور پر بستر پر کروٹ بدلنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ڈاکٹر لانگ شوانگ کے مطابق اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ نامعلوم خاتون کے وٹامن ڈی کی سطح انتہائی کم تھی جس سے ہڈیوں کے ٹوٹنے میں تیزی آئی اور شدید...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سرکار ہر بار کوئی نئی تاریخ لینےکا حربہ استعمال کرتی ہے، پولی گراف ٹیسٹ اور فارنزک ٹیم اڈیالہ جیل گئی، سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتظار کرتے رہے...
محکمہ داخلہ پنجاب کی زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 2021ء تا 2024ء کے دوران اسلحہ اور بارود غائب کیا گیا۔ اس دورانیے میں غائب ہونے والے اسلحے اور بارود کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور پولیس آفس لاہور کے ساتھ دیگر 12 اضلاع کے پولیس دفاتر سے اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ اور بارود غائب ہونے کے معاملے میں تمام ذیلی اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا۔