ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کی این اے 117 میں بڑی کامیابی، پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے عہدیداروں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 عہدیداران نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی و کوآرڈینیٹر حلقہ میاں خالد محمود و دیگر سے ملاقات کی، سینئر رہنماء آئی پی پی نے مینارٹی ونگ کے عہدیداروں کو پارٹی پرچم پہنا کر خیر مقدم کیا۔

 میکسیول سندھو کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت سیاسی خدمات انجام دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

 واضح رہے کہ سابقہ کونسلرز جاوید عاصم، شکیل اختر، سجاد مسیح، روبر اشرف، پاسٹر زاہد، پاسٹر آصف عنائت، پاسٹر جارج گل، ہنی مسیح، عارف سرویا اور عرفان بھٹی آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

 اس کے علاوہ عمران کھوکھر، کاشف مسیح، صفدر مسیح، عمران پرویز، اعجاز مسیح، شمروز گل، فرزان کھوکھر، بابر گل، عمانوائل، جمیل مسیح، رفاقت اٹھوال، شہزاد مسیح، وقاص مسیح اور دلاور مٹھو نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

 اس موقع پر مسیحی نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 117 کی مسیحی برادری کا بہتر مستقبل آئی پی پی سے وابستہ ہے۔

 میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے مساوی حقوق کا تحفظ کیا ہے،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے گراس روٹ لیول پر پارٹی مضبوط بنا رہے ہیں، شاہدرہ اور گرد و نواح کے نوجوانوں کی آئی پی پی میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی آئی پی پی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل