سائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

یہ پروگرام سائنسی علوم کو عام کرنے اور تعلیمی فروغ کے لیے ایک نمایاں قدم ہے
اسلام آباد :چائنا میڈیا گروپ کے فلاحی تعلیمی پروگرام “سائنس آن ویلز” کے تحت اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزارتِ تعلیم کی سرکردہ شخصیات، اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، اور مستحق طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سائنسی علوم کو عام کرنے اور تعلیمی فروغ کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔ اس کا مقصد ایسے بچوں تک جدید علوم کے مواقع پہنچانا ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنا تعلیمی سفر مکمل نہیں کر پاتے۔ “سائنس آن ویلز” کے تحت مختلف علاقوں میں خصوصی سائنسی کاروان وین کے ذریعے دلچسپ اور معلوماتی فلمیں دکھا کر بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر توقیر احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “سائنس آن ویلز” جیسے پروگرام نہ صرف تعلیمی ناہمواری کو کم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے نونہالوں میں سائنسی سوچ اور تحقیق کا جذبہ بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں کیونکہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے۔سابق ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ تعلیم اور چین میں پاکستان ایمبیسی کالج کے معلم ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کا یہ اقدام پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات میں تعلیمی اشتراک کا ایک خوبصورت باب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اُن بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو وسائل کی کمی کے باعث معیاری تعلیم سے دور ہیں۔ “سائنس آن ویلز” جیسے اقدامات انہیں نہ صرف حوصلہ دیتے ہیں بلکہ مستقبل کے بہتر مواقع سے بھی روشناس کراتے ہیں۔اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی پرنسپل رخسانہ شاہد نے کہا کہ اس پروگرام نے طلبہ میں سائنس کے بارے میں تجسس اور جستجو کو نئی توانائی بخشی ہے۔ انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی اقدامات سے نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافہ اور ان کے علمی افق میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔نمائندہ، سی ایم جی اردو سروس وانگ بنگ شیا (مس عفت) نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “سائنس آن ویلز” پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کو جدید سائنسی علوم اور ان کی عملی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا مستقبل میں ترقی کی بنیاد ہے، اور یہی پیغام چائنا میڈیا گروپ پاکستان کے طلبہ تک پہنچانا چاہتا ہے۔تقریب کے اختتام پر بچوں کو “کاروان وین” کے ذریعے مختلف دلچسپ سائنسی فلمز دکھائی گئیں جنہیں طلبہ نے نہایت دلچسپی سے دیکھا۔ پروگرام کے شرکاء نے چائنا میڈیا گروپ کی اس کاوش کو علم، تعاون، اور دوستی کے فروغ کی شاندار مثال قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے لاجسٹکس اشاریوں میں مجموعی بہتری کا رجحان برقرار لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز کھل گئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ انویسٹیچر تقریب کا شاندارانعقاد پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفی دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کا سائنس ا ن ویلز اسلام ا باد

پڑھیں:

بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سفری پابندی کے لیے کسی جرم ، سیکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے، بغیر جرم شہری کے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں۔

عدالت نے کہا کہ سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کا نام اس طرح سفری پابندی لسٹ میں رکھنا آئین کے بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کے مطابق وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور اسٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا، وفاقی حکومت کا موقف ہے پالیسی کی تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، وفاقی حکومت کے مطابق دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: کفایت شعاری مہم کے تحت نئے کاروباری اوقات کار سامنے آ گئے
  • کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس