بنگلادیش: محمد یونس کی الوداعی تقریر میں مودی حکومت کیلیے غیر اعلانیہ پیغام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلادیش کے سابق عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کے انعقاد کے بعد اپنے عہدے سے الگ ہوتے ہوئے ایک ایسی تقریر کی جس نے خطے کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی۔ اپنی الوداعی گفتگو میں انہوں نے بنگلادیش کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سمندری راستہ صرف قومی سرحد نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے معاشی دروازہ ہے۔
انہوں نے نیپال، بھوٹان اور بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کو بڑی اقتصادی صلاحیت کا حامل قرار دیا۔ اگرچہ انہوں نے براہ راست بھارت کا نام نہیں لیا، تاہم ’سیون سسٹرز‘ کا حوالہ سیاسی حلقوں میں معنی خیز سمجھا جا رہا ہے۔ یہ اصطلاح بھارت کی 7 شمال مشرقی ریاستوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو جغرافیائی طور پر مرکزی بھارت سے محدود راہداری کے ذریعے منسلک ہیں۔
بھارت میں اس بیان کو اس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے کہ شاید محمد یونس ان ریاستوں کو الگ معاشی اکائی کے طور پر پیش کر رہے ہیں، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ وہ ماضی میں انہیں زمینی طور پر محصور قرار دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ان ریاستوں میں شامل اروناچل پردیش پر چین بھی دعویٰ کرتا ہے، جس سے خطے کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلادیش کے درمیان طویل سرحد اور باہمی تجارتی روابط اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق محمد یونس کے بیان نے ایک بار پھر اس بحث کو زندہ کر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں معاشی تعاون اور جغرافیائی سیاست کس سمت جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں سفارتی سطح پر اس کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد یونس
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔