کیا کرپٹو مارکیٹ کریش ہونیوالی ہے؟ بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرپٹو کرنسی مارکیٹ نے نومبر کے آغاز پر شدید مندی کا سامنا کیا، جب صرف 12 گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کو 1.2 ارب ڈالر سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مارکیٹ کے ابتدائی سیشنز میں ہونے والی اس تیزی سے گراوٹ نے سرمایہ کاروں میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور ممکنہ نئے کریش کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بِٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گر کر 105,699 امریکی ڈالر پر آگئی، جو گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔ ایتھریم بھی سات فیصد کمی کے بعد 3,583 امریکی ڈالر تک گر گیا، جو تقریباً تین ماہ کی نچلی سطح ہے۔
مارکیٹ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً 1.
اکتوبر میں متوقع “اَپ ٹوبر ریلی” نہ آنے کے بعد نومبر کا آغاز بھی کرپٹو سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ کئی بڑے سرمایہ کار اور تجزیہ کار فی الحال محتاط حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق، نومبر کے معاشی حالات غیر واضح ہیں جس کے باعث کرپٹو مارکیٹ میں غیر یقینی کی فضا بڑھ رہی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد سرمایہ کاروں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی سرمایہ کاری عارضی طور پر واپس نکال لی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔