حیدری ماڈل مارکیٹ بنانے پر تاجر حافظ نعیم کے شکر گزار ہیں،محمود حامد
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ،پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، کراچی اسپورٹس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ملک، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر نوید احمد، جنرل سیکرٹری عثمان شریف، صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اسلم خان نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے حیدری مارکیٹ کی تاریخی تزئین و آرائش کرانے کے بعد اس کو حیدری ماڈل مارکیٹ قرار دینے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، وجیہ حسن صدیقی ،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان اور ضیا جامعی کو مبارکباد دی ہے ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کی جدید طرز پرتزئین و آرائش اور وہاں آنے والے خریداروں کے لیے مفت وائی فائی کی تنصیب جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت کا کارنامہ ہے جس کی ملک میں کوئی نظیر نہیں ملتی، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اب تک کراچی کے تاجروں کو صرف بھتے کی پرچیاں دھمکیاں یا بوری بند لاشیں ملتی رہی ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت نے تاجروں کو ایک ماڈل مارکیٹ بنا کر پیش کی ہے اور اس کے ارد گرد سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر بھی بہت عمدہ طریقے سے کی گئی ہے۔ تاجر رہنماؤں نے حافظ نعیم الرحمن کو اس ماڈل مارکیٹ کا افتتاح کرنے پر مبارک باد دی اور اس کارنامے پر ان کا شکریہ اداکیاہے ،ساتھ ہی تاجر رہنماؤں نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بھی بلدیاتی کاموں کو شروع کیا جائے، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور بہتے ہوئے گٹروں کو درست کیا جائے ،اس وقت شہر کی ساری بڑی شاہراہیں جو میئر کے کنٹرول میں آتی ہیں وہ کھنڈر بنی ہوئی ہیں، جہانگیر روڈ ،یونیورسٹی روڈ ،ایم اے جناح روڈ ، سائٹ لیاری تمام ہی سڑکیں موہنجوداڑو کا نقشہ پیش کر رہی ہیں ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کی تعمیر اس لحاظ سے ایک عظیم کارنامہ ہے کہ کراچی میں اپوزیشن میں بیٹھی ہوئی جماعت محدود وسائل سے عوام اور تاجروں کی خدمت کر رہی ہے جبکہ 17 سال سے برسر اقتدار پارٹی سوائے ز بانی دعوؤں اور ٹوٹی سڑکوں پر چیپیاں لگانے کے کچھ نہیں کر رہی، جس کے باعث روزانہ سیکڑوں لوگ گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے وصول کیے جانے والا میونسپل یوٹیلائزیشن ٹیکس کراچی کے عوام پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس علاقے سے جتنا ٹیکس وصول کیا جائے وہاں پر وہ ٹیکس لگایا جائے تاکہ ٹیکس دینے والوں کو بلدیاتی سہولتیں میسر آ سکیں ۔تاجر رہنماؤں نے حکومت سندھ کی جانب سے ای چالان کی آڑ میں بھاری بھرکم جرمانے وصول کرنے کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ٹریفک چالان کے جرمانے دیگر صوبوں کے مساوی رکھیں جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر رہنماو ں نے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی ماڈل مارکیٹ کراچی کے کہ کراچی کیا جائے
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :