سیلاب متاثرین کے لیے اربوں کے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سٹی 42: سیلاب متاثرین کےلیےفنڈزجاری کردیے گئے ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 15 ارب فنڈز جاری کر دیے ۔ فنڈز بینک آف پنجاب کے ذریعے متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔
متاثرہ خاندانوں کو امداد اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مستحقین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
سیلاب زدہ اضلاع کےہزاروں خاندان اےٹی ایم کارڈسےرقم وصول کر سکیں گے
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
واضح رہے حکومت نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے سروے کروائے تھے اور ہر سیلاب متاثرین کے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر معلومات اور نقصانات کے حوالے سے رپورٹ تیار کی تھی ۔ کیمپوں میں بھی سیلاب متاثرین کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی ۔ اب پی ڈی ایم اے پنجاب نے اربوں کے فنڈز جاری کردیے ۔جس کے بعد یہی طے کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو فنڈز کے حوالے سے اے ٹی ایم کارڈز دیے جائیں گے جس میں فنڈز موجود ہوں گے ۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین کے کے حوالے سے
پڑھیں:
مسلم کالونی، تجاوزات آپریشن، اربوں مالیتی 700 کنال سرکاری اراضی واگزار
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا،مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات آپریشن میں 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ غیر قانونی قبضے میں لی گئی 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔
آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔ علاقے میں مزید غیر قانونی آبادکاری کا عمل بھی جاری تھا۔
آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی کی جانب سے کی گئی۔ آپریشن سے قبل جگہ خالی کرنے کے لیے اعلانات بھی کروائے گئے۔
مقامی افراد سے اپیل ہے کہ آپریشن ٹیمز کے ساتھ تعاون کیا جائے، ضلعی انتظامیہ