ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے ایک خالی سڑک پر صرف ایک گاڑی کو سرخ بتی پر رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، باوجود اس کے کہ سڑک پر کوئی ٹریفک موجود نہیں تھی۔ یہ لمحہ دبئی میں نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کو اجاگر کرتا ہے۔

دبئی میں ایک بھارتی خاتون نیہا جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں صبح 4 بجے خالی سڑک پر ایک گاڑی کو سرخ بتی پر صبر کے ساتھ رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اسکرین پر پیغام بھی نظر آتا ہے ’یہی وجہ ہے کہ دبئی مختلف محسوس ہوتا ہے، چاہے وقت کوئی بھی ہو، قوانین قوانین ہیں‘۔

نیہا جیسوال نے اپنے کیپشن میں بھی یہی بات دہرائی کہ ’دبئی، یہ مختلف ہے، چاہے صبح کے 4 بجے ہوں، قوانین قوانین ہیں‘۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور لوگوں نے دبئی میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی تعریف کی۔

صارفین نے ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کیے، جن میں بعض نے اس نظم و ضبط کی تعریف کی، کچھ نے مزاحیہ انداز میں موازنہ کیا، اور بعض نے اپنی مقامی سڑکوں کے حالات کے ساتھ تضاد دکھایا۔

ایک صارف نے لکھا ’وقت اہم نہیں، کیمرے نہیں سوتے‘، جبکہ دوسرا مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’حبیبی، ممبئی آؤ‘، اور ایک تیسرے نے کہا، ’وقت اہم نہیں، جرمانہ اہم ہے، ایک ماہ کی تنخواہ سیکنڈوں میں جا سکتی ہے‘۔

ویڈیو کو اب تک 13,000 سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور یہ دبئی کی ٹریفک نظم و ضبط اور قوانین کی پابندی کی مثال کے طور پر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سڑک پر

پڑھیں:

چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر

لاہور میں ایک شہری کو اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول ہو گئے۔شہری کی موٹر سائیکل فروری 2024 میں چوری ہوئی تھی اور اس پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس اب تک موٹر سائیکل تلاش نہ کر سکی، مگر ای چالان گھر پہنچ گئے۔شہری کو موصول ای چالان کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر موجود ہے، پولیس پھر بھی چور کو پکڑنے میں ناکام ہے۔دوسری جانب لاہور میں ٹریفک اصلاحات نے شہری زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے نتیجے میں صرف 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی نے شہر میں ڈسپلن بہتر بنایا اور حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر کسی تفریق کے کارروائی کی گئی اور 12 روز میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے، شہر بھر کے سگنلز پر میگا فون کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تاکہ شہری قوانین کی پاسداری کریں۔ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل ہی حادثات سے محفوظ رہنے  کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں جنسی جرائم کے قوانین سخت، جسم فروشی پر بڑی سزاؤں کا اعلان
  • پیوٹن سے ملاقات میں انتظار پر جھوٹی خبر؟ آر ٹی انڈیا نے وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق پوسٹ حذف کر دی
  • فضا علی کی ندا یاسر پر تنقید؛ یاسر نواز میدان میں آ گئے، ویڈیو وائرل
  • فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر
  • اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • اداکارہ سارہ علی خان کے دیے گئے بسکٹ فقیر نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیے، ویڈیو وائرل