اے آئی پر ریاستی قوانین کا خاتمہ، ٹرمپ نے دستخط کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-17
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر ریاستی قوانین کے خاتمے کیلیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کا مقصد امریکی ریاستوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ضابطہ سازی کی صلاحیت کو محدود کرنا اور موجودہ ریاستی قوانین کے نفاذ کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کے میدان میں امریکا یا چین میں سے کوئی ایک ہی فاتح ہوگا، 50 مختلف ریاستوں سے منظوری لینے کی کوشش کو بھول جائیں، اے آئی کیلیے مرکزی اتھارٹی سے منظوری کا نظام چاہتے ہیں، اے آئی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔