2025-08-01@11:57:59 GMT
تلاش کی گنتی: 2979

«عملے کو»:

    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
    بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے) وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے...
    سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروائیں۔جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے، صوبائی محتسب کو نہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی محتسب کا کیس بنتا تھا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں اس بات پر...
    وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی کوششوں سے ملک بھر کے مزدوروں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کی ہے۔ مصطفیٰ ملک کے مطابق نہ صرف پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری...
    کانپور (نیوز ڈیسک)ریاست اترپردیش کے جھانسی ضلع کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جھانسی کے رہنے والے رویندر ورما نامی نوجوان نے بینک سے 40,000 روپے کا قرض لیا تھا۔ انہوں نے 11 قسطیں ادا کیں لیکن بینک ریکارڈ میں صرف 8 قسطیں دکھائی گئیں۔ قسط ادا نہ کرنے پر بینک ملازمین وریندر ورما کے گھر پہنچے اور بیوی پوجا ورما کو لے گئے۔ رویندرا اور پوجا کے مطابق بینک ملازمین نے پوجا کو 5 گھنٹے تک بینک میں یرغمال بنایا۔ جب رویندر بینک پہنچا تو ملازمین نے کہا، “قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو لے جاؤ۔ Post Views: 4
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز 9 مئی کے عدالتی فیصلے کو ملک و قوم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کو ایک بار نہیں‘کئی بار سوچنا پڑے گا۔ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو مکمل شکست ہوئی ہے۔ اب...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
    اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
    وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی ہے اور یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 18 شوگر ملز کے مالکان اور دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شوگر ملز میں چینی سٹاک پر ایف بی...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک پرمنتقل ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے تک گرین کریڈٹ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور دسمبر 2024 کے بعد الیکٹرک بائیک خریدنے والے وزیراعلی پنجاب کے گرین کریڈٹ ویب پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرکے گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔  گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 2 ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 250 گاڑیوں کو الیکٹرک پرمنتقل کرنے کا ہدف ہے  جس سے 8 ہزار ٹن کاربن کم ہوگا، 2030 تک کاربن کے اخراج میں 20 فیصد کمی کا ہدف ہے جس کے لیے 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔ پنجاب...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی...
    وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیاہے ۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید...
    سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندورپر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے آپریشن سندور کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اٹھایا کہ اس آپریشن کو “سندور” جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ...
    سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں 'آپریشن سندور' پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور" مٹا دیا گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے ان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی سینیٹ میں غزہ میں شہری ہلاکتوں کے رد عمل میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئی 2 قراردادیں مسترد ہو گئیں انہیں اس سال کے اوائل میں پیش کی گئی اسی نوعیت کی قراردادوں کے مقابلے میں زیادہ حمایت ملی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ دونوں قراردادیں ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن اور ڈیموکریٹس کے حامی تصور کیے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش کی تھیں، 100 رکنی ایوان میں یہ قراردادیں بالترتیب 73 کے مقابلے میں 24 اور 70 کے مقابلے میں 27 ووٹوں سے مسترد کی گئیں.(جاری ہے) برنی سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد اچانک ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک چال قرار دیا جارہا ہے۔ پہلگام حملے پر 100 دن کی طویل خاموشی کے بعد بھارتی حکومت نے اس مبینہ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوامی غصے اور سیاسی دباؤ سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے اس اعلان پر سخت تنقید کی اور اسے ایک ’’فیک انکاؤنٹر‘‘ قرار دیا جو مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے تازہ بیان میں بھارت اور روس پر سخت تنقید کی ہے، اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ساتھ تباہ ہوں، انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ لے کر ڈوبیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ بہت کم تجارتی روابط رکھے ہیں کیونکہ بھارت کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، جو امریکی کاروبار کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7...
    روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔ سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔ روس...
    گزشتہ روز روس کے کامچٹکا نامی جزیرہ نما میں آنے والے 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ارد گرد واقع مختلف ممالک میں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔ اس زلزلے کے بعد سب سے پہلے روس کے علاقے کامچاٹکا کے قصبے سیویرو-کوریلسک میں 3 سے 5 میٹر تک بلند لہروں نے بندرگاہ اور مچھلی پراسیسنگ پلانٹ کو زیرِ آب کر دیا جب کہ کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ سونامی کی لہریں ٹکرانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    موزمبیق میں زیر حراست بحری جہاز کو رہائی مل گئی جب کہ اس کا عملہ بدستور محصور ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی سپورٹ سے عدالتی بیلف نے جہاز کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد جہاز سے کارگو ڈسچارج کرنے کی اجازت مل گئی۔ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے عملے کی مشکلات میں کمی کے لیے کردار ادا کیا، کارگو ڈسچارج کرنے کے بعد جہاز کو اینکریج پر بھیج دیا گیا، کارگو کی فروخت سے 11 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے جس سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کپتان محمد اسلم  نے کہا کہ موزمبیق کی میرین اتھارٹی سے کارگو کی فروخت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی مداخلت پر جہاز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ یہ بچے اس متنازعہ علاقے کے مغربی حصے پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز بھارتی حکام نے بتایا کہ پہلگام حملے میں...
    الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔ فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "دہشت گردی" قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز ام الخیر گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ مقتول عودہ ہتھلین مقامی اسکول کے استاد اور مسافر یطا کے رہائشی تھے۔ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم No Other Land میں بھی شامل رہے، جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آبادکاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی منظم پرتشدد...
    بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مودی سرکار کی جانب سے پرلے میزائل کے تجربات آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہوگیا اور میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرلے میزائل کے تجربات کیے، میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر...
    بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل 2 روز ’پرلے‘ میزائل کے تجربات کیے ہیں، جنہیں اڈیسہ کے ساحلی علاقے میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام دیا گیا۔ مبصرین اور تجزیہ کار ان اقدامات کو خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ اور امن کے امکانات کے خلاف ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ میزائل تجربات ایسے وقت میں کیے گئے جب بھارتی فوج مبینہ طور پر آپریشن سندور کے دوران مقبوضہ کشمیر میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اس فوجی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے اور میزائل نمائش کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنا...
    ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے قومی نشریاتی ادارے ”این ایچ کے“ کے مطابق روس میں آئے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد اٹھنے والی سونامی کی پہلی لہر ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیدو کے ساحل سے ٹکرا گئی ہے، جس کی اونچائی تقریباً 30 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلی لہریں کہیں زیادہ بلند ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل روس کی ایمرجنسی وزارت کے مطابق بدھ کی صبح زلزلے کے بعد سیویرو-کورلسک نامی بندرگاہی قصبہ سونامی سے زیرِ آب آ گیا، جہاں تقریباً دو ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ وزارت کے مطابق مکمل آبادی کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم نامہ جاری کیا۔ڈویژن بینچ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کا سنگل بینچ کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل رہے گا، درخواست میں پورے پاکستان میں درج 400 مقدمات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا گیا حکم نامے کے مطابق بادی النظر میں اکثر مقدمات میں ٹرائل مکمل، سزا یا بریت کے فیصلے ہو چکے...
    رکن پارلیمنٹ نے دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبہ اور یہاں کے تاجرین کو اترپردیش، پنجاب، دہلی اور ہماچل پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہراساں کئے جانے کی خبروں پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں ایک اجلاس کے دوران سرینگر سے منتخب رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر میں شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام کو غیر ضروری سکیورٹی جانچ، اندھا دھند گرفتاریوں اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی کی یہ تقریر اُس وقت سامنے آئی جب ایوان میں "آپریشن سندور" پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان، نومبر میں باہر سے چینی آنے سے صرف 1 ماہ کیلئے چینی سستی ہونےسے کسانوں کو گنے کی قیمت بھی کم ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ "چینی کا مسئلہ نہیں، مصلحت ہے، حکومت چینی برآمد یہ جانتے ہوئے کرواتی ہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اب جب چینی درآمد کریں گے تو اس سے بھی مل مالکان کو ہی فائدہ ہو گا۔ نومبر میں کرشنگ سیزن میں، جب باہر سے چینی آئے گی، تو ایک...
    بھارت کے ایوان بالا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے آپریشن سندور کے حوالے سے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کو پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’حکومت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ‘فری ہینڈ‘ دیا اور پاکستان کچھ نہ کر سکا۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی رہنما نے انڈیا کو آپریشن سندو روکنے کا نہیں کہا۔ نو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مونوسکو) نے 26 اور 27 جولائی کو الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کی جانب سے شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں بچوں سمیت 49 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ شمالی کیوو میں کیے جانے والے اس حملے میں لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر ہلاکتیں ایک چرچ میں عبادت کے دوران ہوئیں جس میں لوگوں کو تیز دھار آلات سے نشانہ بنایا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی صوبے کے علاقے اتوری میں 'اے ڈی ایف' کے...
    آبادی میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے ملک بھر میں ایک بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت والدین کو ہر 3 سال سے کم عمر بچے پر سالانہ 3،600 یوآن (تقریباً 500 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 3 سالوں میں مجموعی طور پر 10،800 یوآن (تقریباً 1،500 ڈالر) فی بچہ بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف یہ چین کی حکومت کی جانب سے پیدائش کی شرح میں اضافہ کرنے کی پہلی قومی سطح کی مالی امدادی اسکیم ہے جس سے تقریباً 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ اس پالیسی کا اطلاق رواں سال...
    کراچی میں واقع آرکائیوز گیلری، جہاں نایاب دستاویزات، مخطوطات، اور تصاویر رکھی گئی ہیں، میں بھی مفت داخلہ ہوگا، اسی طرح سمبارہ آرٹ گیلری (کراچی)، ظفر کاظمی آرٹ گیلری (حیدرآباد)، اور مہران آرٹس کونسل گیلری (حیدرآباد) میں بھی مفت رسائی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز نے اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک میوزیمز (عجائب گھروں) میں عوامی داخلہ مفت ہوگا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس سال کی تقریبات کا مرکزی موضوع ’معرکۂ حق‘ ہوگا، جو بھارت کی جارحیت کے خلاف (پاکستان کے عسکری ردِ عمل) آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی یادگار ہے۔ مئی 2025ء میں دونوں ممالک کے...
    چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
    مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز نے بھرپور شرکت کی، چیف جسٹس پاکستان نے سبکدوش ججوں کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور مظہر عالم خان نے فوجداری مقدمات میں نمایاں کردار ادا کیا، دونوں ججز پر مشتمل بینچ نے 2ہزار220 فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ 7196 مقدمات میں سے 30 فیصد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کاہنہ کاچھا انٹر چینج پر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں وگرنہ انوائرمنٹل فورس انہیں جرمانہ کرے گی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پٹرول موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں منتقل کروانے پر کیش دینے کی بھی خوشخبری سنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔  اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا ۔لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئر پرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی کو کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک اس بات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے کہ پہلگام پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں سے آئے تھے بھارتی جریدے سے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں انڈین حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟جس پر چدمبرم کا کہنا تھا کہ یہ ان کا قیاس ہے لیکن ان کے خیال میں حکومت جس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور جس کی جانب انڈین چیف آف ڈینفنس نے بھی اشارہ کیا تھا وہ یہ ہے کہ انڈیا...
    بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے۔ یہ بھی پڑھیں:برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے؟ چدمبرم کے مطابق حملہ آوروں نے دہشتگردی کی تربیت بھارت میں ہی حاصل کی۔ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ حملہ آوروں کو پکڑا گیا، نہ ان کی شناخت ہوئی، صرف چند افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔ چدمبرم نے...
    ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی...
    کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی، تمام شپمنٹس روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام شپمنٹس روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔گوستاوو...
    —فائل فوٹو  عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، بلا روک ٹوک انسان دوست امداد پہنچائی جائے اور امداد کی تقسیم صرف بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ طریقہ کار کے تحت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے اسرائیل کی بحری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں صیہونی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لیے انسان دوست امداد لے جانے والے جہاز حنظلہ پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اس اقدام کو سمندری ڈکیتی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام، فلسطین میں نسل...
      آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، جو چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چناری پولیس اسٹیشن کے اہلکار عبد الواحد کے مطابق 8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ جویریہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش...
    جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری...
    امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق...
    فائل فوٹو  آزاد کشمیر میں تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن میں کھڑی 8  سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، ورثاء کو تلاش کے تین گھنٹے بعد بچی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔  اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔  پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔  جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز...
    لاطینی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس پہاڑی سڑکوں پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے دور ایک دشوار گزار علاقے میں پیش آیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس حادثے میں 30 مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیرو میں پہاڑی راستوں پر اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، جہاں خراب سڑکیں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی حادثات...
      بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے ناتھ نگر میں واقع منوکمنا ناتھ مندر میں پولیس نے ایک جوڑے کو شادی کرنے سے روک دیا۔ درحقیقت جیسے ہی دولہا دلہن کے بالوں میں سندور بھرا، پولیس وہاں پہنچی اور دلہا اور دلہن کو برآمدے سے ناتھ نگر تھانے لے گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی دونوں فریقین کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق تلکمانجھی تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی اور مدھوسودن پور تھانہ علاقہ کے ایک لڑکے کی شادی ہو رہی تھی۔ لڑکی کی عمر 23 سال اور لڑکے کی عمر 25 سال ہے۔ شادی میں جوڑے کے تمام رشتہ دار بھی مبارکباد دینے پہنچے تھے۔ اسی دوران ایک نامعلوم لڑکے نے ڈائل 112 پولیس کو...
    حکومت نے قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے و الے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹمنٹ سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔
    خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کا نشانہ معصوم پختون عوام بن رہے ہیں۔ بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنہ الخوراج کا بڑا کردار ہے۔ دہشتگردوں کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی سرپرستی بھی ان دہشتگردوں کو حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی سے فتنہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی۔ ذرائع کے مطابق خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے...
    وزیرِ اعظم کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ، قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل، ہمشیرہ سے درکار ممکنہ معاونت کیلئے رابطے میں رہے گی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔ اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے ہم وطن کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کسی طور غافل نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ فعال رہی ہے۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت نے اس معاملے میں پہلے بھی سفارتی اور قانونی سطح پر مدد فراہم کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ اس مسئلے پر مزید پیش رفت کے لیے وفاقی...
    زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے مقدمے کی کارروائی پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبلی فراز بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل...
      فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ صدر میکرون کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ستمبر میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔ فرانس وہ پہلا بڑا مغربی ملک بننے جا رہا...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں. وزیراعظم نے ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی. اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی و قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے،...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں، پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے واقعے کی یاد ابھی تازہ تھی کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ...
    جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز...
    ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں ’بلیک پرل‘ نامی یہ ننھا گھوڑا ایک پیانو پر اپنا منہ رگڑتا ہوا نظر آتا ہے، جب کہ ساتھ ہی ایک بچی سرجری کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہی ہے۔ یہ گھوڑا ’منی تھراپی گھوڑا‘ نامی ایک غیر منافع بخش ادارے کا حصہ ہے جو کہ 2008 میں وکٹوریا نڈیف نیٹانیل نے قائم کیا...
    ---فائل فوٹو پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کرمانوالہ چوک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ساڑھے 4 سالہ محمد احمد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ اپنے بیٹے کو بچوں کے ساتھ کھیلتا چھوڑ کر سودا سلف لینے گئی تھی، واپس آنے پر دیکھا کہ بچہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا تھا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز دھار آلے کی مدد سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کر دیا۔ بچے کو فوراً تشویش ناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل...
    کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا ملی ہے انہیں اوپر کی عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟، ان کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں میں ان سب کو...
    کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلدی ہی باضابطہ فلسطین کو بطور ایک ریاست کے تسلیم کر لے گا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فرانس کے صدر نے کہا کہ اس کا باقاعدہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ فرانس دنیا کے بڑے صنعتی ممالک جی سیون گروپ کا ایک رکن ہے اور اگر اس نے اس پر عمل کیا تو وہ ایسا کرنے والا گروپ کا پہلا ملک ہو گا۔ اس گروپ میں فرانس کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کیا کہا؟ جمعرات کے روز...
    بلوچستان جیسے قدامت پسند صوبے میں وہاں کی خواتین کا آگے بڑھنا خوش آئند بات ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف خود کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی حوصلے کی علامت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ حوصلہ، محنت اور جذبہ ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی یہ خواتین آج کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو انہیں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک جماعتوں نے ایک 10 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے نمائندوں نے شرکت کی، تاہم صوبائی اسمبلی میں موجود اپوزیشن کی بڑی جماعتیں جیسے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) شریک نہیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی حصے میں مزید ملٹری...
    سٹی42: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر ایک مسافر ٹرین بولان میل کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی لیکن وہ  مساروں کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام ہو گئے۔ آج جمعرات کے روز  بلوچستان کے ضلع سبی  میں  ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ  ہوا۔ اس دھماکے میں بولان میل بال بال بچ گئی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سبی کے علاقہ ڈنگرا کے قریب آج ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے چھپ کر بزدلانہ وار کیا اور   بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے سے  بولان میل کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔  میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر...
    بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔ آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں  پولیس نے عدالت سے ان کا 2 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی...
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا۔چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے نان و نفقہ کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار صالح محمد کے رویے پر اظہار برہمی کیا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بانجھ پن حق مہر یا نان و نفقہ روکنے کی وجہ نہیں، خواتین پر ذاتی حملے عدالت میں برداشت نہیں ہوں گے، شوہر نے بیوی کو والدین کے گھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی، پہلی بیوی کے حق مہر اور نان و نفقہ سے انکار کیا، عورت کی عزت نفس ہر...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔ کراچی: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی، ملزم گرفتار نہ ہو سکا حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔  ابتدائی تفتیش...
    ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔ ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا  محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف برنل، یونیورسٹی آف گلاسیسٹرشائر اور یونیورسٹی آف لِیسٹر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔ اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی...