پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا  ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیش لیس

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔
ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے اور یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک شاندار دورہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر 2002 کے بعد آسٹریلیا میں اپنی پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔ تاہم، میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی 20 سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے سیریز کا بدلہ لیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • ریلوے کا بڑا فیصلہ: لاہور اسٹیشن کے قلی ٹھیکیدار سسٹم سے آزاد
  • پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان اسپین اور ارجنٹائن کے دورے پر
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
  • بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے نئی بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
  • پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، وزیراعظم