Jasarat News:
2025-12-11@20:42:25 GMT

لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو کل نیویارک میں سجے گا

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔نیویارک روڈ شو کل 13 دسمبر (ہفتہ )کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔شو میں گلوکار علی ظفر سمیت کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ براہِ راست جوڑنا ہے تاکہ لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اورشراکت داری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔تقریب میں کرکٹ شائقین، کارپوریٹ نمائندے، بزنس کنسلٹنٹس اور کھیلوں سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روڈ شو

پڑھیں:

عدالت کامسلسل غیر حاضری پر گنڈا پورکی گرفتاری کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-01-15
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بری ہوچکے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی
  • عدالت کامسلسل غیر حاضری پر گنڈا پورکی گرفتاری کا حکم
  • خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • مراکش میں خوفناک حادثہ‘2رہائشی عمارتیں گرگئیں‘ 19 افراد جاں بحق
  • نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی
  • سرسید یونیورسٹی میں خانہ کعبہ کے چیف انجینئر کا دورہ
  • یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے