سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں شاہ سلمان فضائی اڈے کے وسطی سیکٹر کے مراکز کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح سعودی روئل ایئرفورس کی جنگی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے جاری تزویراتی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز فضائی اڈا 115 عمارتوں پر مشتمل ہے جن کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 26 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔ان میں مرکزی اور متوازی رن ویز، طیاروں کی پارکنگ کے لیے وسیع سائے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ زون، طیاروں کے ہینگر، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فنی، انتظامی، رہائشی اور حفاظتی سہولتیں شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے موٹروے حکام نے ایم ون کو پشاور سے برہان تک اور ایم فائیو کو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔