Jasarat News:
2025-12-11@09:51:10 GMT

نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کو 6 منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ آگ سے اپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا جہاں اوپر کی منزل اور دیوار کے کچھ حصے گر گئے۔ فائر فائٹر کا عملہ مسلسل 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-01-7
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں‘ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی حاصل ہوگی۔ ترٍ۱جمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
  • زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • مراکش میں خوفناک حادثہ‘2رہائشی عمارتیں گرگئیں‘ 19 افراد جاں بحق
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان
  • یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • جکارتہ: 7 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک