2025-07-01@20:01:09 GMT
تلاش کی گنتی: 41
«اسکول ٹیچرز»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان میں طرز تعلیم جدید دور میں داخل ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے اسمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، ان سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطا الرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ...
راولپنڈی: آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔ دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔...
مشرقی فرانس کے ایک اسکول میں 15 سالہ طالبعلم نے ایک 31 سالہ خاتون ٹیچنگ اسسٹنٹ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اسکول کے گیٹ پر طلبہ کی بیگ چیکنگ کر رہی تھیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعے کو "بے معنی تشدد کی لہر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "قوم سوگ میں ہے اور حکومت جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔" پولیس کے مطابق حملہ آور طالبعلم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کے بعد وزیر تعلیم ایلزبتھ بورنے متاثرہ اسکول پہنچ گئیں تاکہ اسکول کمیونٹی اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔...

کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
خیبر پختونخوا کے ضلعے خیبر میں جمرود کے علاقے کے ایک نجی اسکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے 5 ویں جماعت کا طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بستہ گھر بھول آنے پر استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، کپڑے اتروا دیے پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شاگرد اتحاد کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل نے مبینہ طور پر معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ استاد نے بچے کو بار بار مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں بچے کو فوری طور پر...
—’جیو نیوز‘ گریب جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد کے کیس میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کر لیا۔عدالت نے ملزم سے کہا کہ آپ نے ٹیچر پر ہاتھ اٹھا کر سب کو شرمندہ کر دیا ہے، آپ کو اساتذہ کی اہمیت اور ان کی عزت کا علم ہے؟ اگر اساتذہ طلبہ کو کچھ کہتے بھی ہیں تو ان کی بہتری کےلیے ہوتا ہے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ خواتین اساتذہ پر تشدد کیس میں فرار ملزم ہیڈ کانسٹیبل ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: جمشید کوارٹر میں نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد تفتیشی افسر نے عدالت...
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں متاثرہ معلمہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو خاتون ٹیچر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں شرارت کیوں کی، کوئٹہ کے اسکول پرنسپل کا 10 سالہ طالبعلم پر پلاسٹک پائپ سے بیہمانہ تشدد پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ٹیچر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون معلمہ پر ایک طالبہ کے والدین کی جانب سے تشدد کیا گیا، اور...
کراچی: شہر قائد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ، اس کے والدین اور خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والے طالبہ کے ماموں نے خاتون ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمشید روڈ پرواقع نجی اسکول میں تاخیر سے اسکول آنے پر طالبہ کومعمولی سزا دینے پرطالبہ کے والدین اور پولیس اہلکارماموں کی جانب سے خواتین اساتذہ کوزدوکوب کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچرکی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں طالبہ کے والدین اورپولیس اہلکارماموں کونامزد کیا گیا ہے۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے قریب واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو ہراساں، زدوکوب...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں جمشید کوارٹر کے علاقے میں نجی اسکول میں طالبہ کو معمولی سزا دینے پر خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کے خلاف طالبہ، اس کی والدہ، والد اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ٹیچر کے مطابق طالبہ کا ماموں پستول دکھا کر خود کو ایس ایچ او کلاکوٹ ظاہر کر کے اسکول میں داخل ہوا۔خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ماموں نے دیگر خواتین اساتذہ سے بھی گالم گلوچ کی اور ان پر تشدد کیا۔خاتون ٹیچر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ٹیچر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ...
پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔ پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ڈی...
اسکول کا مالک شرافت علی تعلیم سے نابلد، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث متاثرہ فردوس فاطمہ نامی ٹیچر سے بدتمیزی، تھپڑ رسید، وزیرتعلیم سے شکایت کا نتیجہ نہ نکلا لیاقت آباد فیڈرل کیپٹل ایریا میں وفاقی حکومت کے ملازمین کو الاٹ کیے جانے والے سرکاری کوارٹرز کی زمین پر مزار کے برابر ناجائز قبضہ کر کے قائم کردہ اسپرنگ برڈ اسکول کی انتظامیہ کے خلاف کافی عرصہ سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اسکول میں میٹرک پاس ناتجربہ کار اساتذہ تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور اسکول میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ۔حاصل معلومات کے مطابق انتہائی کم اجرت پر فی میل ٹیچرز سے کام لیا جاتا ہے اور انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔ میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں سو رہی ہیں جن کی ویڈیو طلبا نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ مختصر کلپ میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی شناخت جونیئر ہائی اسکول کرشناپوری میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی سو رہی ہیں جبکہ بچوں کو پڑھانے کا وقت ہے۔ مبینہ طور پر ایک طالب علم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویڈیو پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر صدف حاصلو کی قمبر میں تدفین کردی گئی تاہم پولیس صدف کے قاتل پولیس اہلکار فرید حاصلو کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر کی تدفین کردی گئی، مقتولہ کی تدفین کے بعد بھائی رضوان ودیگر مقدمہ درج کروانے تھانہ قمبر پہنچ گئے۔ مقتولہ صدف کے بھائی رضوان نے بتایا صدف اور فرید کا نکاح دوہزارچوبیس میں ہوا تھا، فرید حاصلو فوری رخصتی چاہتا۔ مقتولہ کے بھائی نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں فرید تیزاب اور پستول لے کرگھر آیا اور رخصتی کی ضد کی، میری بہن صدف کو اس کی یہ حرکت...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے لیے 5 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
امریکا میں ایک اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر 30 سالہ کرسٹینا فارمیلا کو سنگین جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹینا فارمیلا نے 2017 میں ٹیچنگ لائسنس حاصل کیا تھا اور 2020 سے اسکول سے منسلک تھی۔ انھوں نے اسکول میں 2021 سے بطور فٹ بال کوچ طلبا کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔ ایک 15 سالہ طالب علم کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ انھوں نے بیٹے کے موبائل پر ٹیچر کے نازیبا پیغامات دیکھے ہیں۔ والدہ کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر نے متعدد بار بیٹے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیے ہیں۔ پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر اسکول ٹیچر کو اس وقت کار سے گرفتار...

خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی نوکریوں کے لیے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد پی ایچ ڈی ہولڈرز کی درخواستیں
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا جب کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔
— فائل فوٹو مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی تھی۔ کراچی میں خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار دوسری کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کرنے والےگروہ کے 5 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے...
جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
اب گھنٹا بجانے کے لیے ہھتوڑے کی ضرورت نہیں کیونکہ راولپنڈی میں کمپویٹر سائنس کے ٹیچر نے جدید اسکول بیل ایجاد کرلی ہے۔ اس جدید بیل میں پیریڈ تبدیل ہونے اور چھٹی ہونے کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ساتھ بچے کلمے بھی یاد کر سکتے ہیں۔ دیکھیے یہ رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں electronic school bell اسکول بیل اسکول کا گھنٹا جدید بیل ایجاد راولپنڈی اسکول ٹیچر کی ایجاد
کینبرا:آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ کے ہائی اسکول میں ایک استاد نے طلبہ اور والدین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ استاد جو خود کو ایک بلی کے طور پر شناخت کرتا ہے، کلاس میں بلی جیسی حرکتیں کرتا ہے اور طلبہ سے بلی جیسی آوازیں نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس غیر معمولی رویے نے والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے اور وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم یہ استاد طلبہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسے ’’مس پَر‘‘کہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ...
آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں والدین نے ایک مقامی ہائی اسکول کے استاد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو مبینہ طور پر خود کو ایک بلی شناخت کررہا اور طالب علموں پر بلی جیسی آوازیں نکالتا ہے اور کلاس کے دوران اپنے اور ان کے ہاتھوں کی پشت چاٹتا ہے۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے "مس پَر" کہیں۔ تصاویر اور کچھ ویڈیوز میں ٹیچر کو کلاس روم کے سامنے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور گلے میں ڈوری جس پر لفظ "purr" لکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر والدین نے اطلاع دی کہ ٹیچر طلبا کو...
دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ منصور بن عبداللہ المونسور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ سعودی استاد نے رضاکارانہ طور پر دن و رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔ انہوں نے اپنے طلباء کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز بھی ترتیب دیے، جن کے ذریعے طلباء نے...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 روز بعد وہ دوبارہ اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔
بھارتی شہر گجرات میں ایک اسکول کے پرنسپل کی ٹیچر کو 18 بار تھپڑ مارنے کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نویوگ اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے استاد پ تھپڑوں کی بارش کردی، مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلق استاد کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سے پیدا ہوا تھا۔ پرنسپل نے استاد پر کلاس میں نامناسب رویے اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا جب کہ استاد نے کہا کہ پرنسپل نے اسکول میٹنگ کے دوران غصے میں اس پر حملہ کیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ سکول ایجوکیشن نے دو سال سے خالی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا،تمام سکولوں میں گریڈ 5سے 16کی پوسٹیں ختم کی جائینگی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ اس قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ

حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبلک سروس کمیشن نے میرپورخاص ریجن کے سیکنڈری اسکول ٹیچر بی پی ایس 16کے سائنس اور جنرل کیٹیگریز کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، مذکورہ پوسٹ کے لیے زبانی امتحانات نومبر اور دسمبر 2024میں لیے گئے تھے جس کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے، جنرل کیٹیگری میں خواتین امیدواروں کیلئے اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 23امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 2امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ مرد امیدواروں کیلئے جنرل کیٹیگری میں اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 66امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 4امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ اور 2امیدواروں کو معذوروں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ سائنس کیٹیگری...
بھارت کے کلکتہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، کلاس روم میں اسکول ٹیچر نے طالب علم سے شادی کرلی۔ معاملہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے کلاس روم میں سال اول کے طالب علم سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (MAKAUT) میں پیش آیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لباس میں ملبوس پروفیسر اور طالب علم کو ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے ہیں۔ کلاس روم میں یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے...
امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور اسکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلامک ریلیشنز کونسل طالب علم کے والدین سے رابطے میں ہے دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے...
کراچی: نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ نارتھ کراچی کے علاقے رشید آباد میں نجی اسکول ٹیچرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی قراردے کے تفتیش شروع کردی۔ جمعے کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی رشید آباد میں نجی اسکول کے باہرگھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ خان مائیل ولد میروف خان کے نام سے کی گئی ۔ مقتول پیشے کے لحاظ سے نجی اسکول میں ٹیچر تھا اور اس کا آبائی تعلق تحصیل دتہ خیل ضلع...
امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاتون ٹیچر کو جنسی حراساں کرنے اور دھمکانے کا کیس، اسکول پرنسپل ملزم راشد پر جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید تین دفعات میں ملزم کو چھ چھ ماہ کی سزا سنائی،عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر پینتالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ملزم پرالزاما تھا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے آفس میں جنسی حراساں کیا، متاثرہ خاتون کے کاغذات قبضے میں کرکے بلیک میل بھی کیا، ملزم نے نازیبا اشارے کیے جبکہ لیگل نوٹسز کے ذریعے اْنہیں مزید بلیک میل کیا، ملزم نے دھوکے سے خاتون سے تین لاکھ روپے بھی بٹورے۔
تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع...
سرگودھا: تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک ا سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں...