data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے وسائی میں اسکول کی ایک ٹیچر کی سخت سزا 13 سالہ طالبہ کی جان لے گئی،  طالبہ صرف 10 منٹ دیر سے اسکول پہنچی تھی، جس پر ٹیچر نے اسے سخت جسمانی مشقت کی سزا دی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچر ممتا یادو نے طالبہ گاؤد اور دیگر بچوں کو بیگ سمیت 100 اٹھک بیٹھکیں کرائیں،  گھر پہنچنے کے بعد لڑکی کی حالت خراب ہوئی، اسے پہلے مقامی اسپتال اور بعد ازاں بائیکلہ کے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس ترجمان نے کہاکہ واقعہ 8 نومبر کو پیش آیا تھا،  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیچر کو صرف بڑی کلاسز پڑھانے کی اجازت تھی مگر وہ اسکول کے قواعد کے خلاف جاتے ہوئے آٹھویں جماعت کو بھی پڑھا رہی تھی۔

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسکول ایک جھونپڑی نما غیر معیاری ڈھانچے میں چلایا جا رہا تھا، متعلقہ محکمے کی جانب سے پہلے ہی اس عمارت پرغیر قانونی ڈھانچہ کا انتباہی بورڈ لگا دیا گیا تھا لیکن مبینہ طور پر اسکول انتظامیہ نے اسے ہٹا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی موت اور اسکول انتظامیہ کی سنگین غفلت پر مزید دفعات شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کے علاقے ملت پارک میں ایک 10 سالہ بچے کے ساتھ استاد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچے آیان شہروز نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو بتایا کہ استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر اسے شدید مارا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچے کی دادی تھانے پہنچیں اور پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا، جس کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر نشانات پیدا ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، اور ان کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کی ہر ممکن حد تک روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس واقعے نے اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر بحث کو جنم دیا ہے، اور والدین کی جانب سے بھی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • لاہور، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار
  • محبت کا پیغام ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
  • محبت ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری سے قتل کردیا،ملزم گرفتار
  • سیالکوٹ سے اغوا 13 سالہ کم سن بچی افغانستان منتقل، 50 لاکھ تاوان طلب
  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
  • کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار