ٹرمپ آج نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران ممدانی پر شدید تنقید کرتے رہے اور انہیں بارہا “کمیونسٹ” کہہ کر نشانہ بناتے رہے تھے۔
زہران ممدانی کے ترجمان ڈورا پیکک نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب میئر روایتی تقاضوں کے مطابق صدر سے ملاقات کریں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ نومنتخب میئر عوامی تحفظ، معاشی استحکام اور افورڈیبل سروسز سے متعلق اپنا ایجنڈا پیش کریں گے جس کے لیے 10 لاکھ سے زائد نیویارکرز نے انہیں ووٹ دیا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ اور زہران ممدانی دونوں ہی نیویارک کے علاقے کوئنز میں پلے بڑھے ہیں لیکن ان کے سیاسی اور معاشی نظریات ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں۔
صدر ٹرمپ اپنی صدارت کے دوران وال اسٹریٹ کی کامیابیوں کو نمایاں کرتے ہیں جب کہ زہران ممدانی خود کو ڈیموکریٹک سوشلِسٹ کہتے ہیں۔
زہران ممدانی نیویارک میں رہائش، بچوں کی نگہداشت، مفت بسوں اور سرکاری گروسری اسٹورز جیسے عوامی فلاحی منصوبوں پر زور دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران زہران ممدانی کے جنوبی ایشیائی نام پر طنز کرتے رہے اور انہیں جیت کی صورت میں نیویارک کے لیے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
ایک موقع پر تو صدر ٹرمپ نے زہران ممدانی کا نام جان بوجھ کر غلط ادا کرتے ہوئے طنزاً کہا تھا کہ ماندامی یا جو کچھ بھی ان کا نام ہے۔
زہران ممدانی نے اپنی فتح سے صدر ٹرمپ کو جواب دیا اور پہلے ہی تقریر میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ دیکھ رہے ہیں، تو آواز ذرا اونچی کر لیجیے۔
صدر ٹرمپ کے ترجمان نے بعد میں تصدیق بھی کی تھی کہ امریکی صدر نے واقعی زہران ممدانی کی وہ تقریر لائیو دیکھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیویارک کے کریں گے
پڑھیں:
ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان، کتنے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟
آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔
Australia confirm new-look playing XI for Ashes first Test in Perth ????
Full story: https://t.co/bgzPQhZwkC pic.twitter.com/oqTEuSgFA4
2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔
کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک کو اسکاٹ بولینڈ اور برینڈن ڈوگیٹ کا ساتھ حاصل ہوگا۔
آسٹریلوی اسکواڈ:
عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولینڈ
HERE WE GO ????
The Australian XI for the first Ashes Test in Perth ???? pic.twitter.com/6lXwDZ7hBe