امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی نیویارک سٹی کے نئے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات 21 نومبر کو طے پاگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے، اور اب یہ ملاقات جمعہ کے روز اوول آفس میں ہوگی۔

یہ ملاقات اس لیے بھی اہم تصور کی جا رہی ہے کیونکہ چند ہفتے قبل ہی ظہران ممدانی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ان کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا، تاہم انہوں نے واضح برتری حاصل کی۔

ماضی میں میئر ظہران ممدانی اور صدر ٹرمپ کے تعلقات خوشگوار نہیں رہے۔ انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے کھل کر ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان کی جماعت پر تنقید کی، جبکہ ٹرمپ نے بھی انہیں میونسپل فنڈز روکنے کی دھمکی دی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 21 نومبر کی یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدہ تعلقات کم کرنے، مستقبل میں تعاون کی راہ ہموار کرنے اور نیویارک کے انتظامی و معاشی مسائل پر بات چیت کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔ 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور میئر نیویارک ظہران ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے
  • امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، وزیراعظم شہباز شریف
  • ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ٹرمپ
  • امریکی کانگریس نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی
  • ’ظہران ممدانی بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں‘، ٹرمپ جونیئر کا نیویارک شہر کے منتخب میئر سے متعلق دعویٰ
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق
  • نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
  • نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی