میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔
رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔
رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز ہے، اور میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ہم نئی نسلوں کو حوصلہ، ذمہ داری اور دیرپا امن سے متعین مستقبل کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے ہیں‘۔
View this post on Instagramیہ الفاظ صرف تشکر کا اظہار نہیں بلکہ امن اور ذمہ داری کی ایک اپیل بھی ہیں، جو رونالڈو اپنی عالمی شہرت اور اثر کے ذریعے نوجوان نسل میں بیدار کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ رونالڈو سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے کپتان ہیں، اور انہوں نے اپنے معاہدے کو 2027 تک توسیع دے دی ہے۔
وہ سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کما رہے ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک بناتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امریکا نے سعودی عرب کو اپنا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دے رہا ہے جو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط
یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک خصوصی بلیک ٹائی ڈنر تقریب کے دوران کیا گیا جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنے عسکری تعاون کو مزید بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ ۔۔۔ میں اب پہلی مرتبہ آپ کو یہ بتا رہا ہوں کیونکہ وہ آج کی رات کے لیے اسے تھوڑا سا راز رکھنا چاہتے تھے اور یہ وہ درجہ ہے جو اس سے پہلے صرف 19 ممالک کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا اور سعودی عرب کے دفاعی روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گا۔
مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
واضح رہے کہ اس اسٹیٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری سازوسامان کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کے امکانات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ عالمی سطح پر اسے ایک مضبوط علامتی قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا سعودی عرب سعودی عرب نان نیٹو اتحادی