سابق شوہر سے خراب تعلقات نے بیٹی کی صحت پر گہرا اثر ڈالا، سلمیٰ حسن
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی:
معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کردیا۔
نجی ٹی وی پر مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ حسن نے بتایا کہ سابق شوہر اظفر علی کے ساتھ اختلافات نے ان کی بیٹی فاطمہ کی جذباتی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ حسن نے بتایا کہ فاطمہ صرف آٹھ ماہ کی تھی جب اس نے غیرمعمولی رویے دکھانا شروع کیے۔ وہ زمین پر لیٹ جاتی اور خود کو اتنا سختی سے اکڑا لیتی تھی کہ میں بھی اسکو نہیں اٹھا سکتی تھی، کبھی کبھی وہ اپنا سانس روک لیتی تھی۔
سلمیٰ نے بتایا کہ مختلف ماہرینِ نفسیات سے رجوع کیا تاہم ایک تھیراپسٹ نے فاطمہ کو دیکھنے کے بعد کہا کہ اصل مسئلہ بچی میں نہیں بلکہ ماں کی جذباتی کیفیت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے سمجھا کہ شاید وہ غلط کہہ رہی ہیں مگر بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ فاطمہ وہی محسوس کر رہی تھی جو میں اندر سے گزر رہی تھی۔
واضح رہے کہ سلمیٰ اپنی بیٹی فاطمہ کی سنگل مدر ہیں۔ اداکارہ کی پہلی شادی اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے ہوئی تھی جو بعد ازاں نوین وقار سے تعلقات اور شادی کے باعث ختم ہوگئی تھی۔
سلمیٰ حسن نے مشہور سٹ کام ’’سب سیٹ ہے‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا، انکے مشہور ڈراموں میں خانی، بددعا، مجھے پیار ہوا تھا، پیار کے صدقے، فیری ٹیل، عشق مرشد، جان سے پیارا جونی اور بھرَم جیسے سپر ہٹ ڈرامے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات
معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں وہ اور ان کے شوہر، فلم ساز شریش کندر، کئی مشکلات سے گزرے، جب وہ شوہر کو اپنے ساتھ باہر جانے پر مجبور کرتی تھیں تو ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔
فرح خان نے یہ بات اپنی قریبی دوست اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ فرح نے کہا کہ وہ اکثر شریش کو اپنے ساتھ تقریبات میں لے جانے پر اصرار کرتی تھیں، تاہم وہاں لوگ ان کے شوہر کو نظر انداز کر دیتے تھے، جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیشہ اس شخص پر توجہ دیتی ہے جو اس وقت زیادہ کامیاب ہو۔ لوگ صرف مجھ سے بات کرتے تھے اور شریش کو نظر انداز کر دیتے تھے اور صرف مجھ سے بات کرتے تھے کیونکہ اس وقت میں زیادہ کامیاب تھی، جو ہم دونوں کے لیے تکلیف دہ تھا۔ آخرکار ہم نے طے کیا کہ اگر وہ کسی ماحول میں غیر مطمئن ہوں تو وہاں نہ جائیں۔ میرے لیے ان کی خوشی اور سکون سب سے زیادہ اہم ہے۔
فرح خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔ ان کے بقول، ’ہم اپنی شادی میں محفوظ ہیں، ہمیں ریڈ کارپٹ پر ہاتھ پکڑنے یا دکھاوے کی ضرورت نہیں۔ بعض اوقات جو لوگ زیادہ دکھاوا کرتے ہیں، ان کے درمیان کچھ نہ کچھ مسئلہ ضرور ہوتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا
واضح رہے کہ فرح خان اور شریش کنڈر کی ملاقات 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی، جب شریش نے فراہ کی پہلی فلم ’میں ہوں نا‘ ایڈٹ کی۔ دونوں نے 2004 میں شادی کی، اور 2008 میں ان کے ہاں تین بچوں (ٹرپلٹس) دیوا، انیا اور زار کی پیدائش ہوئی۔
فرح خان نے بطور ہدایت کارہ کئی کامیاب فلمیں دیں، جن میں ’اوم شانتی اوم‘، ’تیس مار خان‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ شامل ہیں۔ وہ حال ہی میں ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ کی میزبانی کر چکی ہیں، جبکہ ان کا یوٹیوب چینل، جہاں وہ اپنے باورچی دلیپ کے ساتھ مشہور شخصیات کے ساتھ کھانا پکاتی ہیں، شائقین میں خاصا مقبول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ فرح خان