دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کیا ہدایات دی تھیں؟

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانہ میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ تمام طلبا اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور موقع پر موجود کمانڈرز کو ہدایت دی کہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق 10 نومبر کو پانچ افغان خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک مخصوص بلاک میں محدود کر دیا تاکہ تمام کیڈٹس کی جانیں محفوظ رہیں۔ کرنل طاہر کے مطابق رات 10 سے ساڑھے 10 بجے کے دوران بھرپور آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

کیڈٹس نے بتایا کہ وہ شام کے وقت ڈرل مقابلے کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک دھماکا ہوا۔ انہوں نے فوراً سمجھ لیا کہ یہ تعلیم دشمن عناصر کا حملہ ہے جو انہیں علم سے روکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی جانوں کو ڈھال بنا کر طلبہ کو محفوظ مقام تک منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک، طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا

کیڈٹس نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن کبھی بھی ان کی تعلیم اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ اساتذہ نے بھی طلبہ کو تسلی دی کہ پاک فوج پہنچ چکی ہے، سب محفوظ رہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا دہشت گرد منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خودکش حملہ دہشتگردی فیلڈ مارشل عاصم منیر کیڈٹ کالج وانا

متعلقہ مضامین

  • تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • چیف آف ڈیفینس فورسِز فیلڈ مارشل عاصم منیر 5 سال کام کریں گے
  • ججز کے استعفے، خواجہ آصف تلملا اٹھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار کارنامہ، پاکستان کی ایک اور جیت
  •  تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کیا ہدایات دی تھیں؟
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل
  • شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے،فیلڈ مارشل
  • صدر مملکت ، وزیراعظم ملاقات، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال