Express News:
2025-11-20@20:01:39 GMT

’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔

عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔

اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے بتایا کہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں، مگر تعلیم میں کبھی بھی سب سے آگے نہیں رہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ’’میں اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی رہی، یہاں تک کہ میٹرک میں تین بار فیل ہوئی۔ آخرکار سہیلوں کے زور زبردستی سے اسکول جانے کے باعث کامیاب ہوسکی۔ میں پڑھائی میں اتنی تیز نہیں کہ دوسروں کی طرح آگے بڑھ سکوں، اسی لیے اب میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔‘‘
 

        View this post on Instagram                      

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا، اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا گیا، ‎‎14705 طلبا اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحان میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔فیصل آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا، 20 ہزار 977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، صرف 8 ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے
  • روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
  • متنازع بیان پر سابق کپتان راشد لطیف کیخلاف تحقیقات کا آغاز
  • اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
  • مشہور زمانہ کارٹون ’دی سمپسنز‘ کے مصنف چل بسے، وجہ موت سامنے آگئی
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا
  • خواجہ آصف کی بات درست نہیں، میرا کوئی مدرسہ غیر قانونی نہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی