لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.

31 فیصد رہا، اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا گیا، ‎‎14705 طلبا اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحان میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔فیصل آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا، 20 ہزار 977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، صرف 8 ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ کے نتائج

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم روکنے کے لیے اہم اقدام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتیوں سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کرنے کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھرتی نظام میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بڑا خلا موجود ہے، کیونکہ تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔

نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک مؤثر اور ضروری ٹول ہے، اور اس کی مدد سے ایسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے جو پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے ایک واضح اور مؤثر میکانزم وضع کرے، تاکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس سے استفادہ کر سکیں۔ مراسلے میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ نہ صرف نئی بھرتیوں بلکہ موجودہ ملازمین کی بھی لازمی تصدیق نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے کی جائے۔

سید فرہاد علی شاہ نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا اور ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جو بچوں کی حفاظت کو مؤثر بنائیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے
  • خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
  • راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے
  • پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم روکنے کے لیے اہم اقدام
  • یو اے ای میں یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے
  • انتہا پسندی پر مبنی رجحانات اور نوجوان طبقہ
  • ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج