پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تعلیمی اداروں میں سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کیلئے سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز دے دی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے تصدیق کیلئے 2 صفحات پر مشتمل مراسلہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور سٹاف کی بھرتی سے پہلے سیکس آفینڈر ریکارڈ سے جانچ ضروری ہے، نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں حفاظت کیلئے مؤثر ٹول ہے، بچوں کی حفاظت کیلئے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے مطابق تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا، سیکس آفینڈرز کی بھرتی پورے تعلیمی ادارے کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لئے میکانزم بنائے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے سیکس آفینڈر ویریفکیشن لازمی قرار دی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بھرتی سے قبل اور موجودہ ملازمین کی بھی نادرا کے سیکس آفینڈر رجسٹر سے لازمی تصدیق کی جائے، نئی پالیسی سے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعلیمی اداروں میں سیکس آفینڈرز سیکس آفینڈر
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔
بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کریں۔